Bharat Express DD Free Dish

قومی

مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ نے پہلے ہی ہدایت دی تھی کہ تمام فریقین اے ایس آئی کی رپورٹ پر اپنے اعتراضات اور تجاویز آئندہ سماعت سے قبل جمع کرائیں، جو 2 اپریل کو مقرر ہے۔ عدالت نے یہ بھی اشارہ دیا ہے کہ وہ سماعت سے قبل مقام کا دورہ کر سکتی ہے۔ اے ایس آئی نے اس متنازع مقام پر 98 دن تک سائنسی سروے کیا تھا اور 15 جولائی 2024 کو اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جس کے بعد مقامی لوگ گھبرا کر گھروں اور دکانوں کی طرف بھاگتے نظر آئے۔ دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں پر دھماکے کے اثرات واضح طور پر دیکھے گئے جبکہ قریبی عمارتوں کی دیواروں پر بھی نشانات پائے گئے۔ پولیس نے احتیاطی طور پر علاقے کو خالی کروا کر سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ ماضی میں آسام کی پسماندگی دیکھ کر لوگ حیران ہوتے تھے، لیکن آج بہتر سڑکوں، پلوں اور دیگر سہولیات کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں آسام کی شاہراہوں پر لڑاکا طیاروں کی لینڈنگ نے بھی دنیا کو ریاست کی ترقی کا پیغام دیا ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ اگر آسام میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو خواتین کو خود روزگار شروع کرنے کے لیے 50 ہزار روپے دیے جائیں گے اور تمام اسکیموں کی رقم براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ ہمنت بسوا سرما کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ’’ڈبل انجن‘‘ حکومت دراصل ’’ڈبل غلامی‘‘ میں بدل چکی ہے۔

پانچ اپریل کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ”پی این بی سولجراتھن – رن ود سولجرز، رن فار سولجرز“ کا شاندار انعقاد کیا جائے گا، جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ اس میگا ایونٹ کو اپیندر رائے اور جنرل وی کے سنگھ فلیگ آف کریں گے، جبکہ اس پورے پروگرام کی براہ راست نشریات بھارت ایکسپریس پر دکھائی جائیں گی۔

یہ پیش رفت اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگ لمیٹیڈ کے اُس وژن کے مطابق ہے جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مسافروں کو تیز، آسان اور مربوط سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ ہوائی سفر کا تجربہ مزید بہتر بنایا جا سکے۔

دکانداروں کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں سے یہی منافع برقرار تھا، جس کی بنیاد پر وہ اپنے اخراجات پورے کر رہے تھے، تاہم حالیہ فیصلے نے ان کے کاروبار کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل، دکانوں کا کرایہ، ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں، ایسے میں کم منافع پر کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔

نئی سروس کے تحت بسیں دو اہم راستوں پر چلائی جائیں گی۔ پہلا روٹ ایئرپورٹ سے حضرت گنج تک ہوگا، جو چار باغ سے گزرتے ہوئے شہر کے مرکزی تجارتی علاقوں کو جوڑے گا۔ دوسرا روٹ ایئرپورٹ سے اودھ بس اسٹیشن کمٹا تک ہوگا، جو شاہراہ شہید پتھ کے ذریعے مختلف رہائشی اور کاروباری علاقوں کو آپس میں مربوط کرے گا۔

حکام کے مطابق جانچ کے دائرے میں کئی اہم پہلو شامل کیے گئے ہیں۔ اس میں سب سے پہلے یہ دیکھا جائے گا کہ مدارس کو دی گئی سرکاری رقم کس طرح خرچ کی گئی۔ اس کے علاوہ کھانے کی تقسیم کا نظام، بچوں کی اصل تعداد اور مستفید ہونے والوں کے ریکارڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اگر کہیں فرضی طلبہ کے نام پر فنڈز جاری کیے گئے ہوں گے تو اس کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔

وفد نے ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے کو جنگ کے پیش نظر انسانی مدد کے لیے نوگانواں سادات کے افراد کی طرف سے رقم ہدیہ کی۔ وفد نے ایرانی رہبراعلیٰ کو شہید کیے جانے کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کی جارحیت کی مذمت کی۔