Congress compromised Assamese identity: ’’کانگریس بدعنوانی کی جڑ، آسام کی شناخت سے سمجھوتہ کیا گیا‘‘ وزیراعظم نریندر مودی کی کانگریس پر سخت تنقید
آسام اسمبلی کی تمام 126 نشستوں کے لیے ووٹنگ 9 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں ہوگی جبکہ نتائج 4 مئی کو آئیں گے۔ یہ انتخابات حکمراں بی جے پی-این ڈی اے اتحاد اور کانگریس کے درمیان اہم مقابلہ ہوں گے، جہاں این ڈی اے تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ کانگریس واپسی کے لیے میدان میں ہے۔
CCS Meeting: مغربی ایشیا کشیدگی کے درمیان کابینہ کمیٹی برائے سلامتی کا اہم اجلاس آج، خوراک، ایندھن اور توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور
اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ عام شہریوں کے لیے خوراک، ایندھن اور توانائی کی فراہمی کیسے یقینی بنائی جائے۔ قلیل مدتی، درمیانی مدتی اور طویل مدتی اقدامات پر تفصیلی بحث متوقع ہے۔ خریف سیزن کے لیے کسانوں کو کھاد کی دستیابی، متبادل ذرائع اور موجودہ ذخائر کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ بجلی گھروں میں کوئلے کے مناسب ذخائر کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے تاکہ ملک میں بجلی کی کوئی کمی نہ ہو۔
India Gets Oil From Iran First Time In 7 Years: ہرمز بحران کے درمیان بھارت کو بڑی راحت، سات سال بعد ایران سے آرہا ہے خام تیل
ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والے بحران کے دوران بھارت کے لیے ایک اہم اور حوصلہ افزا خبر سامنے آئی ہے۔ تقریباً سات سال بعد ایران سے خام تیل کی پہلی کھیپ بھارت پہنچنے والی ہے، جسے توانائی سلامتی کے نقطہ نظر سے نہایت اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Who is Sona Pappu: کون ہے سونا پپّو جس کے گھر انتخابات سے پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی دستک؟ مغربی بنگال کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ہلچل
کولکاتا کے بالی گنج علاقے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری سے ہلچل مچ گئی۔ جانیے کون ہے بِسو جیت پوڈار عرف ’سونا پپّو‘، جس پر فلیٹ کے نام پر کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد ہیں۔
Amit Shah’s Utkal Diwas Message: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اڈیشہ کے یومِ تاسیس پر ریاست کے عوام کو دی مبارکباد، کہا- بھارت کو اپنی تاریخ، ادب اور موسیقی پر ہے فخر
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بھی اُتکل دیوس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اڈیشہ اپنی ثقافت، مذہب، فنون اور فنِ تعمیر کی وجہ سے منفرد شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موہن چرن ماجھی کی قیادت میں ریاست مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی اور عوام کی زندگی میں خوشحالی آئے گی۔
Congress Party’s ‘Solo Gamble’: مغربی بنگال میں کانگریس پارٹی کا ’سولو دائوں‘: 294 نشستوں پر امیدوار اتار کر کھوئی ہوئی زمین واپس حاصل کرنے کی بڑی حکمتِ عملی
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے کانگریس پارٹی نے ’سولو‘ حکمتِ عملی اختیار کر لی ہے۔ اتحاد کی سیاست کو نظر انداز کرتے ہوئے پارٹی نے تمام 294 نشستوں پر اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔
Dr. Dinesh Sharma’s Rajya Sabha Address: ہندو تعلیمی اداروں کو بھی اقلیتی اداروں جیسے حقوق دیے جائیں: ڈاکٹر دنیش شرما کا راجیہ سبھا میں مطالبہ
تعلیم کا حق قانون ہندو اداروں پر بوجھ، وید اور گیتا پڑھانے پر سیکولرزم کی رکاوٹ — آئین کے آرٹیکل 29 اور 30 میں ترمیم کی تجویز۔ راجیہ سبھا کے رکن اور سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے راجیہ سبھا میں مطالبہ۔
Mohan Charan Majhi Praises to PM Modi: اُتکل دیوس پر موہن چرن ماجھی کا وزیر اعظم نریندر مودی کو خراجِ تحسین، اڈیشہ کی ترقی میں مرکزی حکومت کے تعاون کو سراہا
موہن چرن ماجھی نے اُتکل دیوس کے موقع پر نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک تفصیلی پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اڈیشہ کی ترقی، ثقافت اور مستقبل کے لیے مرکزی حکومت کے تعاون کو سراہا۔ریلوے کے لیے 10,600 کروڑ روپے کی منظوری، خواتین کو بااختیار بنانے کی اسکیموں اور بندرگاہی ترقی پر خصوصی زور، ترقی یافتہ اڈیشہ کا عزم دہرایا۔
Delhi Price Hike: دہلی میں پریمیم پٹرول، ڈیزل اور کمرشل سلنڈر کے دام میں اضافہ، جانیے ایندھن کی قیمتوں میں کتنا ہوا اضافہ؟
دہلی میں پریمیم پٹرول XP100 کی قیمت 160 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی، جبکہ ایکسٹرا گرین ڈیزل بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ کمرشل ایل پی جی سلنڈر 196 روپے مہنگا ہو گیا، جبکہ گھریلو گیس کی قیمتوں میں دو ہفتہ قبل ہی اضافہ کیا گیا تھا۔
PM Modi Engages With Tea Workers: وزیر اعظم مودی نے آسام میں چائے کے مزدوروں سے کی ملاقات، صنعت کی عالمی شناخت کو کیا اجاگر
وزیر اعظم نریندر مودی کا ڈبروگڑھ کے ایک چائے کے باغ کا دورہ ہوا۔ یہ دورہ آسام کی چائے صنعت کی ثقافتی اور معاشی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔





