Bharat Express DD Free Dish

قومی

حکام کے مطابق اس ٹرین کا کرایہ عام مسافروں کی استطاعت کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کیا گیا ہے، جو اندازاً 700 سے 850 روپے کے درمیان ہو سکتا ہے۔ اس طرح طویل فاصلے کا سفر اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ سستا ہو جائے گا، جو خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے ایک بڑی سہولت ہے۔

مرکزی حکومت نے منگل کے روز کہا کہ فی الحال پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی تیل مارکیٹ متاثر ہوئی ہے، تاہم حکومت نے عوام کی تشویش کم کرنے کی کوشش کی ہے۔

تحقیقات کے دوران مشاہدین نے پایا کہ جن افراد کی شناخت یا حیثیت واضح نہیں ہو سکی، ان میں تقریباً 65 فیصد کا تعلق مسلم برادری سے تھا، جبکہ دلت ہندو، خاص طور پر متوا کمیونٹی کے افراد بھی بعض اضلاع میں نمایاں طور پر متاثر ہوئے۔ اس پہلو نے معاملے کو مزید حساس بنا دیا ہے اور سیاسی جماعتوں کے درمیان الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ منصوبہ صرف ڈیجیٹل انفراسٹرکچر تک محدود نہیں بلکہ آندھرا پردیش کی معیشت کو بھی مضبوط کرے گا۔ اس سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ریاست کو عالمی ڈیجیٹل نقشے پر ایک اہم مقام حاصل ہوگا۔

مغربی بنگال کے فالٹا میں ٹی ایم سی امیدوار جہانگیر خان نے یو پی کے بڑبولے افسر اجے پال شرما کے متنازع اعلان  پر اپنی سخت ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہے ہیں اور مجھے انکاؤنٹر کی دھمکی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں سیانی گھوش کو مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا گیا: ’’چڈھا، چڈی بن سکتا ہے‘‘ جو کہ راگھو چڈھا کے حوالے سے کہا گیا، جنہوں نے حال ہی میں عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ یہ جملہ نہ صرف ایک سیاسی طنز تھا بلکہ اس میں سکھ اور پنجابی شناخت کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے وارانسی میں منعقدہ ”ناری شکتی وندن سمیلن“ سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کے لیے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ریزرویشن نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ اس مقصد کو ہر حال میں پورا کر کے رہیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے تقریباً 6350 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔

این ایچ آر سی کی جانب سے ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ ہیٹ ویو سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے طبقات کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔ ان طبقات میں غریب اور مزدور طبقہ، کھلے آسمان تلے کام کرنے والے افراد، بزرگ شہری، بچے، نوزائیدہ اور خاص طور پر بے گھر افراد شامل ہیں، جو شدید گرمی کے دوران سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہوتے ہیں۔

ڈیجیٹل فراڈ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے غلط استعمال پر بھی حکومت نے سخت مؤقف اپنایا ہے۔ خاص طور پر واٹس ایپ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے حکومت کے ساتھ مل کر کئی اہم اقدامات کیے ہیں۔ ان میں حذف شدہ اکاؤنٹس کا ڈیٹا 180 دن تک محفوظ رکھنا، جعلی ڈیوائس آئی ڈیز کو بلاک کرنا اور مشتبہ کالز یا پیغامات پر صارفین کو فوری الرٹ فراہم کرنا شامل ہے۔

حکام کے مطابق دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے مختلف علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث عام زندگی متاثر ہو رہی ہے اور مزدور طبقہ سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسے حالات میں حکومت نے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوروں کی صحت اور حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے۔