جموں و کشمیر میں اسکولی بچوں کو لے جانے والی کشتی دریائے جہلم میں ڈوبی، 4 افراد ہلاک، تین بچے لاپتہ
جموں و کشمیر میں ایک بڑا حادثہ سامنے آیا ہے۔ سری نگر کے علاقے بٹوار میں جہلم میں مسافروں اور اسکولی بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی۔ اس میں چار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ تین بچے لاپتہ ہیں۔
اس کے علاوہ حادثے میں اب تک 12 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ ان میں زیادہ تر بچے ہیں۔ اس معاملے کے حوالے سے سری نگر کی ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا کہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور یہ جاری ہے۔
Srinagar Admin launches rescue operation at Gandbal near Batwara where a boat capsized in the River Jhelum early this morning.
On the directions of the DC, Srinagar, Dr Bilal Mohi-Ud-Din Bhat, rescue teams reached the spot to safeguard the human lives@diprjk @DrBilalbhatIAS pic.twitter.com/jI4NwfZuOg
— Srinagar district administration (@srinagaradmin) April 16, 2024
جموں و کشمیر میں گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ہونے والی شدید بارش کی وجہ سے دریائے جہلم خطرے کے نشان کے قریب بہہ رہا ہے۔
عمر عبداللہ نے کیا کہا؟
عمر عبداللہ نے کہا کہ وہ دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کی خبر پر انتہائی فکر مند ہیں۔ میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اس کشتی پر سوار تمام لوگوں کو بحفاظت اور جلد بازیاب کر لیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



