Yasin Malik’s wife’s letter to Rahul Gandhi: ’’میرے شوہر کشمیر میں لا سکتے ہیں امن…انہیں موقع دیا جائے…‘‘، یاسین ملک کی اہلیہ نے راہل گاندھی کو لکھا خط
مشال نے دعوی کیا کہ 2019 سے، بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت ملک کے ساتھ ’’غیر انسانی‘‘ سلوک کر رہی ہے اور ان کے خلاف مقدمات ’سیاسی طور پر محرک‘ ہیں۔ مشال نے خط میں الزام لگایا کہ ’’ملک پر بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے 35 سال پرانے مقدمے میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے اور اب انہیں موت کی سزا دینے کے لیے من گھڑت الزامات لگائے جا رہے ہیں۔‘‘
Political uproar over Rahul Gandhi’s Article: راہل گاندھی کے مضمون پر سیاسی ہنگامہ، شاہی خاندانوں کے سینئر لیڈران نے اٹھائے سوال، جانئے تفصیلات
دیواس کے آنجہانی مہاراجہ توکوجی راؤ پوار کی اہلیہ اور لوک سبھا لیڈر گایتری راجے پوار نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں راہل گاندھی کے اس مضمون کی مذمت کرتی ہوں جس میں ہندوستان کے مہاراجہ کو بدنام کیا گیا ہے، جو سناتن کلچر کے ستون تھے۔
One Rank One Pension Scheme:وزیر اعظم مودی نے سابق فوجیوں کی ہمت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ‘ون رینک، ون پنشن’ کی ستائش کی
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے شہیدوں کو یاد کیا اور کہا کہ ون رینک ون پنشن ان کی قربانی اور ہمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
Air Pollution:پرالی جلانے پراب 30 ہزار روپیہ تک لگے گا جرمانہ،سپریم کورٹ کی سختی کے بعد مرکزی حکومت نے اٹھا یا یہ قدم
مرکزی حکومت نے بدھ (6 نومبر 2024) کو ہی پرالی جلانے پر جرمانے میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اس کا نوٹیفکیشن جمعرات یعنی 7 نومبر کو جاری کیا گیا۔
Bihar Politics:بہار میں نتیش کمار کے ساتھ چھٹھ پوجا میں شریک ہوں گے جے پی نڈا، آر جے ڈی نے بتایا انتخابی دورہ
بہارمیں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اوراس سے قبل یہ آخری چھٹھ ہے۔ ایسے میں بی جے پی سرگرم ہوگئی ہے اور جے پی نڈا میدان میں اتر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پہلے ہی سرگرم نظر آ رہے ہیں۔
Jammu Kashmir Assembly News:دفعہ 370 کو لے کر جموں و کشمیر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، ہاتھا پائی، پوسٹر بھی پھاڑےگئے
لانگیٹ کے ایم ایل اے شیخ خورشید دفعہ 370 کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے پوسٹر لے کر ایوان پہنچے تھے۔ اس پوسٹر کو دیکھ کر بی جے پی ارکان اسمبلی مشتعل ہو گئے اور ان کے ہاتھ سے پوسٹر چھین لیا۔
Maharashtra Assembly Elections 2024: راہل گاندھی کی ’لال کتاب’ پر ہنگامہ آرائی، بی جے پی نے کہا ۔کورا کاغذ کے اور کچھ نہیں،جانئے تفصیلات
مہاراشٹر کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا تھا کہ راہل گاندھی ملک کو متحد کرنے اور آئین کی حفاظت کے لیے کام کر رہے ہیں اور یہی بات بی جے پی کو پریشان کر رہی ہے۔
AQI crosses 400 in Delhi: دیوالی کے 7 دن بعد بھی دہلی کی ہوا زہریلی،AQI 400 سے تجاوز
آزاد تھنک ٹینک سینٹر فار ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر (سی آر ای اے) کے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ اکتوبر میں ہندوستان کے تمام ٹاپ 10 آلودہ شہر نیشنل کیپیٹل ریجن (این سی آر) میں واقع تھے۔
Air Pollution: سردیوں میں بڑھ جاتی ہے ہوا میں آلودگی کی سطح، ایسے رکھیں اپنا خیال
لوگوں کی پرائیویٹ گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کے علاوہ ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کی طرف سے جلائی جانے والی پرالی بھی آلودگی کو مزید خطرناک بنا دیتی ہے جس سے یہاں کے لوگوں کی صحت پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
US Election Results 2024: غازی آباد کی صبا حیدر نے امریکہ میں ڈو پیج کاؤنٹی بورڈ کا جیتا الیکشن، خاندان میں خوشی کی لہر
غازی آباد میں رہنے والے صبا کے والد علی حیدر نے کہا کہ آج میں اپنی بیٹی پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ میری بیٹی ذہین ہے۔ سب کی دعا اور اپنی محنت سے وہ آج یہ مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔