Poisonous air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں زہریلی ہوا کا قہر، 30 سے زائد علاقوں میں فضائی آلودگی سنگین سطح پر
محکمہ موسمیات کے مطابق، جمعہ (13 نومبر) کو آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہیں گے، جو دوپہر یا شام کے وقت گھنے ہو سکتے ہیں۔ صبح کے وقت بیشتر علاقوں میں دھند یا ہلکی کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ کچھ مقامات پر درمیانے درجے کا کہرا بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے، جس سے حدِ نگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
A female student at Satyawati College has accused a Professor of Sexual Harassment: دہلی یونیورسٹی کے ستیہ وتی کالج میں اردو کے پروفیسر پر طالبہ نے لگایا جنسی ہراسانی کا سنگین الزام، یونیورسٹی نے پروفیسر کو چھٹی پربھیجا
دہلی یونیورسٹی کے ستیہ وتی کالج میں پڑھنے والی ایک طالبہ نے کالج کے ایک پروفیسر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ طالبہ نے پروفیسرپر جنسی استحصال اور نامناسب رویے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ طالبہ نے کالج میں اپنی شکایت درج کرائی تھی۔ طالبہ نے الزام لگایا کہ پروفیسر اسے فون کے ذریعہ پریشان کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ مبینہ طورپر انہوں نے ایک فحش پی ڈی ایف دستاویز بھیجا اور اسے نصاب کا حصہ بتایا۔
Karnataka Government Directions: کرناٹک حکومت کی کے پی ایس سی کو انتخابات کی طرز پر امتحان کرانے کی ہدایت
319 گزٹیڈ پروبیشنر عہدوں کے لیے 15 نومبر کو ریاست بھر میں ہوگا ابتدائی امتحان، شفافیت اور سخت سکیورٹی یقینی بنانے کے احکامات
Centre Raises Nutrient Fertilizer Subsidy: کسانوں کو مودی حکومت کی بڑی راحت، ربیع سیزن کے لیے کھاد سبسڈی بجٹ کے تخمینے سے 92 فیصد زیادہ، 62,370 کروڑ روپے منظور
ربیع 2026-27 کے لیے فاسفیٹک اور پوٹاشک کھادوں پر سبسڈی میں بڑا اضافہ، ڈی اے پی اور این پی کے ایس کھاد کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی کوشش، یکم اکتوبر 2026 سے 31 مارچ 2027 تک نافذ رہے گی سبسڈی
Birsa Munda Anniversary: برسا منڈا کی 151ویں جینتی پر وزیر اعظم نریندر مودی کا خطاب ملک بھر کے 500 مقامات پر ہوگا براہِ راست نشر
قبائلی مجاہدِ آزادی بھگوان برسا منڈا کی 151ویں جینتی کے موقع پر احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) 15 نومبر کو ایسان پور میں ایک ریلی اور عوامی جلسے کا انعقاد کرے گی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کو ملک بھر کے تقریباً 500 مقامات پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
India-South Africa Strategic Partnership: ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا جائزہ، خارجہ دفاتر کی 12ویں مشاورت منعقد
مشاورت کے دوران دونوں ممالک نے اپنی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ اس میں اعلیٰ سطحی دوروں اور ملاقاتوں، ادارہ جاتی نظام اور تجارت و سرمایہ کاری، دفاع و سلامتی، ترقیاتی شراکت داری، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، انسدادِ دہشت گردی، چیتوں کے تحفظ، ثقافت اور عوام سے عوام کے روابط جیسے شعبوں میں تعاون شامل تھا۔
Pending Cases in Indian Courts: ملک کی جیلوں میں 75 فیصد سے زائد قیدی بغیر سزا کے کاٹ رہے ہیں وقت، اعداد و شمار نے بڑھائی تشویش
ملک کی جیلوں میں زیر سماعت قیدیوں کی بڑی تعداد، دہلی کی جیلوں میں تقریباً 88 فیصد قیدی ابھی تک سزا یافتہ نہیں، عدالتوں میں 5.4 کروڑ سے زیادہ مقدمات زیر التوا، نمٹانے کے لیے حکومت اے آئی اور ریٹائرڈ ججوں کی لے گی مدد
CII Partnership Summit 2026: وزیر داخلہ امت شاہ وشاکھاپٹنم میں سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ کا کریں گے افتتاح، چندرا بابو نائیڈو کی مرکزی وزرا سے ملاقات
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کرکے ریاست سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ اس ملاقات کو ریاست کی ترقی اور مختلف معاملات پر مرکز کے ساتھ بات چیت کے لحاظ سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو ریاست میں سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بھی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
PM Modi Manila Visit: ہند-بحرالکاہل خطے میں بھارت کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک طاقت، فلپائن کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے وزیر اعظم مودی، برہموس میزائل معاہدے پر دنیا کی نظر
وزیر اعظم نریندر مودی 16 سے 18 نومبر تک منیلا کے دورے پر رہیں گے، فلپائن کی قیادت کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقات بھی ہوگی، وزارت خارجہ نے کہا کہ اسٹریٹجک شراکت داری اور برہموس معاہدے کے تحت دفاعی تعاون کے لیے بھارت پُرعزم ہے۔
PM Modi to Chair Council of Ministers Meeting: وزیر اعظم مودی 18 نومبر کو وزراء کونسل کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، حکومتی کامیابیوں کا ہوگا جائزہ، تمام وزراء کی شرکت لازمی
گزشتہ 12 سے 13 برسوں میں 50 کروڑ لوگوں کو خطِ غربت سے باہر نکالنے کی کامیابی پر ہوگی خصوصی گفتگو، عوامی فلاحی اسکیموں اور نئی پالیسیوں کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال متوقع





