CJP Leaders Judicial Custody: سی جے پی لیڈر سورو داس اور آشوتوش رانکا کی عدالتی حراست میں مزید 2 دن کی توسیع، 5 دن بڑھانے کا کیا گیا تھا مطالبہ
دہلی پولیس نے دونوں لیڈروں کی عدالتی حراست میں مزید پانچ دن کی توسیع کی درخواست دی تھی، تاہم خصوصی ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی عدالت نے حراست میں صرف دو دن کی توسیع کی منظوری دی۔ دونوں کو 13 اکتوبر کو جنتر منتر کے علاقے میں مبینہ طور پر بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں احتیاطی طور پر حراست میں لیا گیا تھا۔
UAE Deputy PM’s India Visit: متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید کا دو روزہ دورہ بھارت، منگل کو جے شنکر سے کریں گے ملاقات
یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان بھارت پہنچیں گے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت متوقع ہے۔
Manipur Violence News: منی پور میں تازہ تشدد کے بعد زبردست ہنگامہ، 4 افراد کی موت کے بعد وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر رکھ دی گئیں لاشیں
قتل کی خبرپھیلنے کے بعد مقامی لوگ احتجاج کرنے کے لئے امپھال میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہرجمع ہوگئے۔ مظاہرین نے دو افراد کی لاشیں گیٹ کے سامنے رکھ دیں، جس کے بعد وہاں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ حالات بگڑنے پر سیکورٹی اہلکاروں نے بھیڑکومنتشرکرنے کے لیے آنسوگیس کے گولے داغے۔ بعد میں لاشوں کو جواہر لعل نہرو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (جے این آئی ایم ایس) منتقل کردیا گیا۔
UP SIR: یوپی میں ایس آئی آر کے بعد بھی ایک ووٹر کے نام پر چار چار ووٹر کارڈ! کیسے بن رہے ڈپلیکیٹ کارڈ؟
اتر پردیش میں ایس آئی آر مہم کے ذریعے 2.04 کروڑ سے زائد ووٹروں کے نام حذف کیے جانے کے باوجود ڈپلیکیٹ ووٹر کارڈوں کا معاملہ سامنے آگیا، ایک ہی شخص کے نام پر چار الگ الگ ووٹر آئی ڈی کارڈ جاری ہونے اور بعض مقامات پر ایک ہی ووٹر کا نام 10 بار تک درج ہونے کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن کے ڈیجیٹل تصدیقی نظام اور ووٹر لسٹ کی شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے۔
Jamia forms 7-member panel to address students: بھوک ہڑتال اور احتجاج کے درمیان جامعہ ملیہ اسلامیہ نے طلبہ کی شکایات کے ازالے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی
کمیٹی احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطالبات کا جائزہ لے کر کیمپس میں معمولات بحال کرنے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کی صدارت میں اعلیٰ حکام کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
Neha Bora Move Delhi HC: آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا دہلی ہائی کورٹ پہنچیں، پولیس پر لگائے سنگین الزامات
ہائی کورٹ میں دائر عرضی میں نیہا بورا نے انتہائی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر کو حراست سے رہائی کے بعد سے ہی دہلی پولیس کے اہلکار سادہ لباس میں مسلسل ان کا پیچھا کر رہے ہیں اور انہیں ذہنی طور پر خوف زدہ کرنے اور دھمکانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Congress rejects ‘regime change’ allegations: ’’ہندوستان نہ بنگلہ دیش ہے، نہ فرانس‘‘ کانگریس نے اقتدار کی تبدیلی کی سازش کے الزامات کیے مسترد
ششی تھرور نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا ہے، تشدد کی حمایت نہیں۔ پون کھیڑا نے الزام لگایا کہ اس طرح کے بیانیے کے ذریعے مسلمانوں کو فطری طور پر تشدد پسند، انتہا پسند، وحشی اور غیر مہذب دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ یورپ میں ہونے والے احتجاج کو محض ’مسلم مسئلہ‘ بناکر پیش کیا جارہا ہے۔ ان کے مطابق، اس کا بالواسطہ پیغام یہ ہے کہ ہندوستان کو بھی اپنے ’مسلم مسئلے‘ سے خبردار رہنا چاہیے۔
Delhi Protests Business Losses: ووٹ چوری کے خلاف مظاہروں سے دہلی کے کاروبار کو 3000 کروڑ روپے کا نقصان، سی ٹی آئی نے حکومت سے کیا یہ مطالبہ
دہلی کے 700 سے زیادہ بازاروں میں کاروبار متاثر ہونے کا دعویٰ، ووٹ چوری معاملے میں حکومت کے ضدی رویے کی وجہ سے دیوالی تک مظاہرے جاری رہنے پر نقصان 10000کروڑ روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ
Asian Para Games 2026: وزیر اعظم مودی اور کھیل وزیر منسکھ مانڈویا نے مونا اگروال اور اونی لیکھرا کو مبارک باد دی
ایشین پیرا گیمز 2026 میں نشانے بازی کے مقابلے میں مونا اگروال نے طلائی اور اونی لیکھرا نے چاندی کا تمغہ جیتا، بھارت نے پہلے ہی دن تمغوں کا کھاتہ کھولا
Demand for contempt of court proceedings against Sunny Joseph: چیف جسٹس سے ’فوراً استعفیٰ دینے‘ کا مطالبہ کرنے والی پوسٹ پر کیرالہ کانگریس کے سربراہ کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی درخواست
سویتا سنگھ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پوسٹ میں چیف جسٹس کو جس انداز میں مخاطب کیا گیا وہ دباؤ ڈالنے، دھمکانے اور تحقیر آمیز زبان استعمال کرنے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق، اس سے سپریم کورٹ اور ملک کے اعلیٰ ترین عدالتی عہدے کے وقار کو مجروح کیا گیا۔





