وزیر اعظم نریندر مودی
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ون رینک ون پنشن اسکیم کے نفاذ کے متعلق بات کی۔ واضح رہے کہ کہ ون رینک ون پنشن اسکیم کے تحت، مسلح افواج کے اہلکاروں کو ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے قطع نظر، ایک ہی رینک اور سروس کی مدت کے لیے ایک ہی پنشن دی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نریندر مودی نے شہیدوں کو یاد کیا اور کہا کہ ون رینک ون پنشن ان کی قربانی اور ہمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ اس دن ون رینک ون پنشن نافذ کیا گیا تھا۔ یہ ہمارے سابق فوجیوں اوران کی ہمت اور قربانی کو خراج تحسین تھا جنہوں نے ہمارے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیں۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ون رینک ون پنشن کو لاگو کرنے کا فیصلہ اس دیرینہ مطالبہ کو حل کرنے اور اپنے ملک کے ہیرو کے تئیں ہمارے شکرگزار کی تصدیق کرنے کی طرف ایک اہم قدم تھا۔
اسکیم 2014 میں نافذ ہوئی۔
واضح رہے کہ ون رینک ون پنشن کو لاگو کرنے کا فیصلہ نریندر مودی حکومت نے 7 نومبر 2015 کو لیا تھا، جس کا فائدہ یکم جولائی 2014 سے نافذ العمل ہے۔ ون رینک ون پنشن مسلح افواج کا دیرینہ مطالبہ تھا اور اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک ہی رینک کے ریٹائرڈ سپاہی، جو سروس کی اسی مدت کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں، ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ اور سال سے قطع نظر ایک ہی پنشن ملے گی۔
On this day, #OneRankOnePension (OROP) was implemented. This was a tribute to the courage and sacrifices of our veterans and ex-service personnel who dedicate their lives to protecting our nation. The decision to implement OROP was a significant step towards addressing this…
— Narendra Modi (@narendramodi) November 7, 2024
لاکھوں خاندانوں کو فائدہ ہوا۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ آپ سب کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ پچھلی دہائی میں لاکھوں پنشنرز اور پنشنرخاندانوں نے اس تاریخی اقدام سے فائدہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعداد سے بڑھ کر، ون رینک ون پنشن ہماری مسلح افواج کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔ وزی راعظم مودی نے مزید کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج کو مضبوط بنانے اور ہماری خدمت کرنے والوں کی فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے کے لیے ہمیشہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔