Bharat Express DD Free Dish

قومی

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے انتخابی نتائج کے بارے میں سنگین الزامات لگائے ہیں، جن میں 100 سیٹوں پر ووٹوں میں دھاندلی اورای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ شامل ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر شدید تعصب کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے ’’جمہوریت کا قتل‘‘ قراردیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی لڑائی صرف بی جے پی سے نہیں بلکہ الیکشن کمیشن سے بھی ہے۔ انہوں نے مستقبل کی حکمت عملی کے لئے فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔

مغربی بنگال میں پارٹی نے وزیرداخلہ امت شاہ کواسٹریٹجک ذمہ داری سونپی ہے، جس کی وجہ سے وزیراعلیٰ کے انتخاب اورحکومت سازی کی سمت واضح ہوتی نظرآرہی ہے۔ وہیں آسام کی ذمہ داری سابق قومی صدرجے پی نڈا کو دی گئی ہے۔

 پرینکا چترویدی نے خبردار کیا کہ اب اکھلیش یادو کو آئندہ انتخابات کے تناظر میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کہ اپوزیشن کے لیے خطرناک رجحان ہے۔ ان کے مطابق ایسے وقت میں جب اپوزیشن کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،

پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے دہلی میں صدرجمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ مگران کے اراکین اسمبلی اورکابینہ کوصدرجمہوریہ سے ملاقات نہیں کرنے دیا گیا۔ انہیں راستے میں ہی روک دیا گیا۔ روکے جانے کے بعد عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی نے احتجاج شروع کردیا۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سی جے آئی نے رجسٹرار (جوڈیشل) کو ہدایت دی کہ ایک “فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی” تشکیل دی جائے، جو اس بات کی مکمل تحقیقات کرے کہ مارچ 2026 کے حکم پر عمل کیوں نہیں کیا گیا اور اس میں کس سطح پر کوتاہی برتی گئی

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمارے شہیدوں نے جوآزادی ہمیں دلائی، آج اس آزادی پر بحران کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں ہے۔ پچھلے تین چارمہینوں سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ افراتفری کا پورا ماحول ہے۔

انتخابات میں اسٹالن کو ذاتی طور پر بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ وہ اپنی روایتی کولاتھور نشست سے شکست کھا گئے، جہاں انہیں وی ایس بابو نے ہرایا۔ یہ نتیجہ ریاستی سیاست میں بڑی تبدیلی کا اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق کسی موجودہ وزیر اعلیٰ کی اپنی نشست سے شکست ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

دوسری جانب عالمی لیڈروں نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انتونیو کوسٹا نے کہا کہ شہری تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور انہیں فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

کیرلا اسمبلی الیکشن 2026 میں یوڈی ایف کی جیت کے بعد فاطمہ تھاہلیہ سرخیوں میں ہیں۔ وہ آئی یوایم ایل کی پہلی خاتون رکن اسمبلی ہیں، جنہوں نے لیفٹ کے گڑھ پیرمبرا سے تاریخی جیت درج کی۔ 34 سال کی فاطمہ پیشے سے وکیل ہیں اور وہ خواتین کی نمائندگی اور صنفی انصاف کے لئے آوازاٹھاتی ہیں۔

دوسری جانب سویندو ادھیکاری نے بھوانی پور سیٹ جیتنے کے بعد کہا کہ ممتا بنرجی کو شکست دینا بے حد ضروری تھا۔ ان کے مطابق یہ بنرجی کی سیاست کے خاتمے کا اشارہ ہے۔