Bharat Express DD Free Dish

قومی

رواں سال 30 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی اور ڈیلسی روڈریگیز کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو بھی ہوئی تھی، جس میں دونوں لیڈروں نے دوطرفہ تعلقات، عالمی امور اور باہمی مفاد کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ بعد ازاں جاری مشترکہ بیان میں دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، صحت، زراعت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی اور مبینہ بین الاقوامی منشیات اسمگلر سلیم اسماعیل ڈولا کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ممبئی، سورت، انکلیشور اور راجکوٹ سمیت مختلف شہروں میں 20 سے زائد مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے ہیں۔

سفارت خانے کے مطابق بھارتی شہری اب جرمنی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مختصر قیام یا ’’لے اوور‘‘ کے دوران بغیر ٹرانزٹ ویزا کے اپنی اگلی پرواز کے لیے سفر جاری رکھ سکیں گے۔ اس فیصلے سے ہزاروں بھارتی مسافروں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے، جو یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک کے سفر کے دوران جرمن ہوائی اڈوں کو ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ریاستی حکومت کے مطابق یہ تقریب اڈیشہ میں گزشتہ دو برسوں کے دوران مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا اہم موقع ہوگی۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ مرکزی اور ریاستی سطح پر بی جے پی کی ’’ڈبل انجن‘‘ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں اڈیشہ نے ترقی کے مختلف میدانوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

سی بی ایس ای کی طرف سے آن اسکرین مارکنگ کے عمل میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی پورے معاملے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔

حکومت کی جانب سے چیئرمین اور سیکریٹری کے تبادلے اور خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کو اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی سمجھا جا رہا ہے۔ اب تمام نظریں کمیٹی کی رپورٹ پر مرکوز ہیں، جس کی بنیاد پر مستقبل میں سی بی ایس ای کے امتحانی اور جانچ کے نظام میں مزید اصلاحات متوقع ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 7.35 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 94.77 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 102.12 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران حکومت کی جانب سے چار مختلف مراحل میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

وزارت صحت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جو گزشتہ 21 دنوں کے دوران ایبولا سے متاثرہ کسی ملک کا سفر کرکے بھارت واپس آئے ہیں یا ایسے ممالک سے گزرے ہیں، انہیں اپنی صحت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس عمارت میں دھماکہ ہوا وہاں مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر گیس سلنڈروں کی سپلائی، ری فلنگ اور ذخیرہ اندوزی کا کام کیا جا رہا تھا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ عمارت میں بڑی تعداد میں سلنڈر رکھے جاتے تھے اور طویل عرصے سے یہ سرگرمیاں جاری تھیں۔

حکام کے مطابق امت شاہ اپنے دورے کے دوران صرف سلامتی کے معاملات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں بنیادی ڈھانچے سے متعلق کئی اہم منصوبے شامل ہیں جن کا مقصد ریاست میں اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔