Mobile Theft Gang Busted: نوئیڈا میں موبائل چور گینگ بے نقاب، 15 لاکھ مالیت کے 67 موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد، دو ملزمان گرفتار
پولیس کے مطابق نابالغ اچانک چلتی گاڑی کے سامنے آ کر خود کو زخمی ظاہر کرتا اور زور زور سے شور مچاتا تھا۔ گاڑی کا ڈرائیور جب صورتحال جاننے کے لیے گاڑی سے باہر نکلتا تو دوسرا ملزم گاڑی کی دوسری جانب سے کھڑکی کھول کر موبائل فون یا دیگر قیمتی سامان چرا کر فرار ہو جاتا تھا۔ اس طریقہ واردات کے ذریعے گینگ نے متعدد افراد کو نشانہ بنایا۔
India GDP Grows 7.7 Percent In FY26: بھارتی معیشت کی رفتار میں تیزی، مالی سال 2025-26 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.7 فیصد اور جنوری تا مارچ سہ ماہی میں 7.8 فیصد رہی
تازہ اعداد و شمار سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ بھارت دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشتوں میں اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ حکومت کو امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں بھی اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ جاری رہے گا اور ترقی کی رفتار مزید مستحکم ہوگی۔
Modi Government: وزیر اعظم مودی کے دور میں عالمی سطح پر بھارت کا قد بڑھا، ملک ایک مضبوط طاقت بن کر ابھرا: راج ناتھ سنگھ
لکھنؤ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنی سیاسی زندگی میں کئی اہم ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مودی طویل عرصے تک گجرات کے وزیر اعلیٰ رہے اور اس کے بعد مسلسل 12 سال سے ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
Amit Shah addresses BSF personnel: تریپورہ ہو، بنگال یا بہار، آبادیاتی تبدیلی ہرگز نہیں ہونے دیں گے: امت شاہ
امت شاہ نے کہا کہ بی ایس ایف کو پاکستان اور بنگلہ دیش کی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ان وسیع سرحدوں پر ہر علاقے کے اپنے الگ چیلنجز ہیں۔
Sanjay Raut on India Alliance: انڈیا الائنس کا ذکرکے سنجے راوت کا بڑا بیان، کہا- ‘جس طرح سے کانگریس ٹی وی کے کے ساتھ اقتدارمیں…’
شوسینا (یوبی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ انڈیا الائنس میں پھوٹ پڑی ہے۔ انہوں نے تمل ناڈو کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم کے کو صبر سے کام لینا چاہئے تھا۔
PM Modi’s Subhashitam: فطرت کا تحفظ ہماری ثقافت اور اقدار کا اٹوٹ حصہ ہے: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے اپنے ’’سبھاشتم‘‘ پیغام میں قومی یکجہتی اور باہمی تعاون کی اہمیت اجاگر کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اتحاد، ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے کسی بھی قوم کی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے اور ترقی کی راہیں مزید ہموار ہوتی ہیں۔
Patna Firing Case: مشکل میں پھنس گئے خان سر، پٹنہ فائرنگ معاملے میں آرمس ایکٹ کے تحت معاملہ درج، پولیس کرے گی پوچھ گچھ
پٹنہ کے خان گلوبل کوچنگ سینٹرپرمنگل کی دیررات حملہ ہوا تھا۔ سیکورٹی گارڈزپرحملہ کیا گیا، توڑپھوڑکی گئی اوپتھراؤ کیا گیا۔ سینٹرکے مالک فیضل خان عرف خان سرنے دعویٰ کیا کہ ملحقہ کوچنگ سینٹرمیں موجود لوگوں نے ان کے سامنے فائرنگ کی۔ بعد میں انہوں نے اپنا بیان واپس لے لیا۔
PM Modi Hails UP’s Ramsar Site: وزیر اعظم مودی نے اتر پردیش میں ہندوستان کے 100 ویں رامسر سائٹ کی تعریف کی، ویٹ لینڈ کے تحفظ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے رامسر مقامات کے حوالے سے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش کے ضلع بلیا میں واقع جے پرکاش نارائن برڈ سینکچری (سورہا تال) کو ملک کا سوواں رامسر مقام قرار دیا گیا ہے۔
لوک سبھا میں بڑھ گئی ڈی ایم کے-کانگریس کی دوری، اسٹالن کے اراکین پارلیمنٹ کو الگ بیٹھنے کی منظوری، انڈیا الائنس سے الگ ہونے کا اعلان
لوک سبھا میں ڈی ایم کے اب کانگریس کے ساتھ نہیں بیٹھے گی۔ تمل ناڈو میں کانگریس کے ٹی وی کے سے اتحاد کے بعد دونوں پارٹیوں کے پرانے تعلقات ختم ہوگئے ہیں۔ ڈی ایم کے نے لوک سبھا سکریٹریٹ سے الگ بیٹھنے کا مطالبہ کیا تھا، جسے منظورکرلیا گیا ہے۔ وہیں پارٹی نے انڈیا الائنس کی میٹنگ میں بھی شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
World Environment Day: ’’بھارت کو اپنی حیاتیاتی تنوع پر فخر ہے…‘‘، عالمی یومِ ماحولیات پر وزیر اعظم مودی کا پیغام
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران حکومت کی جانب سے کیے گئے متعدد اقدامات اس سمت میں نمایاں کامیابیاں ثابت ہوئے ہیں۔ بھارت کی اہم کامیابیوں میں سبز رقبے میں اضافہ اور کئی جنگلی جانوروں کی آبادی میں نمایاں بہتری شامل ہے۔





