Ram Mandir Donation Scam: ’’کہیں جانچ رپورٹ ہی چوری نہ ہو جائے…‘‘ رام مندر چندہ تنازع پر اکھلیش یادو کا ایس آئی ٹی پر بڑا طنز، بولے- ثبوت ٹھکانے لگانے کا کھیل جاری ہے
رام مندر چندہ گھوٹالے کی تحقیقات شروع ہوتے ہی اتر پردیش کی سیاست گرم ہو گئی ہے۔ اکھلیش یادو نے جانچ ٹیم (SIT) پر ثبوت مٹانے اور ٹھکانے لگانے کے سنگین الزامات عائد کیے ہے۔
’’اقتدارکے بغیر نہیں ہوتے کام…‘‘ بغاوت پر رکن پارلیمنٹ ناگیش اشٹیکر کی وضاحت، شیو سینا یوبی ٹی چھوڑنے کی تصدیق
مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا یوبی ٹی سے بغاوت کرنے والے رکن پارلیمنٹ ناگیش آشٹیکرکا بیان آیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ آشٹیکرنے سوشل میڈیا پراپنی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا،"جے مہاراشٹر۔ میں دو-تین دن بعد آپ سے بات کررہا ہوں، بہت ساری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔"
Yog at Tihar Jail: ’’یوگا اور دھیان قیدیوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا مؤثر ذریعہ‘‘ تہاڑ جیل میں عالمی یوم یوگا کا انعقاد، تین سو سے زائد قیدیوں نے یوگ میں لیا حصہ
افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر اننت برادار نے کہا کہ یوگا صرف جسمانی ورزش نہیں بلکہ ذہنی اور جذباتی تربیت کا بھی اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں رہنے والے افراد کے ذہنی دباؤ، تنہائی اور جارحانہ رویوں پر قابو پانے اور ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے میں یوگا اور دھیان انتہائی مؤثر کردار ادا کرتے ہیں، تاکہ وہ معاشرے میں ایک بہتر اور ذمہ دار شہری کی حیثیت سے واپس لوٹ سکیں۔
NEET-UG Re-Exam 2026: ’’برقع میری مذہبی پہچان، نہیں اتاروں گی‘‘، حجاب پہن کر نیٹ امتحان دینے آئی طالبہ نے دیا جواب، پھر ایسے ملی انٹری
راجستھان میں اس وقت ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا جب برقعہ پوش طالبہ کونیٹ کے دوبارہ امتحان کے دوران داخلے سے منع کردیا گیا۔ امتحانی مرکزکے باہر طالبہ، اس کے اہل خانہ اور اہلکاروں کے درمیان ایک طویل بحث اور حل کی کوشش ہوئی۔
NEET-UG Examination: وزیراعظم مودی نے نیٹ-یو جی امتحان کے امیدواروں کو ٹریفک جام سے بچانے کے لیے دہلی ہوائی اڈے سے مؤخر کی اپنی روانگی
مرکزی وزیر سکانتا مجمدار نے وزیراعظم کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگوں کے لیے اقتدار صرف ایک اختیار ہوتا ہے، لیکن وزیراعظم مودی کے لیے یہ ایک ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا طلبہ کی سہولت کے لیے ہوائی اڈے پر انتظار کرنا ایسی قیادت کی مثال ہے جو شہریوں کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
NIA Court Declares Vishal Pachar Fugitive: این آئی اے عدالت نے گینگسٹر وشال پچار کو قرار دیا ’بھگوڑا‘، پوسٹر چسپاں کر اور ڈھول بجا کر کیا گیا اعلان
این آئی اے عدالت (NIA Court) نے بدنام زمانہ گینگسٹر وشال پچار عرف ببلو کو ’بھگوڑا‘قرار دے دیا ہے۔ جے پور کی ٹیم نے ڈھول بجا کر عوامی طور پر اس کا اعلان کیا اور مختلف مقامات پر پوسٹر بھی چسپاں کیے۔
International Yoga Day 2026: ’یہ محض ورزش نہیں، بلکہ متوازن زندگی کا راستہ ہے…‘ یومِ یوگا پر وزیرِ داخلہ امت شاہ کا اہلِ وطن کے نام خصوصی پیغام
12ویں بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یوگا کو زندگی میں مثبتیت لانے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یوگا عالمی سطح پر ایک طرزِ زندگی (لائف اسٹائل) کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
FIH Nations Cup: وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو تاریخی فتح پر دی مبارکباد، کہا-’’یہ کامیابی نوجوانوں کو ہاکی کی جانب راغب کرے گی‘‘
نیوزی لینڈ کو 2-0 سے شکست دے کر بھارت نے دوسری بار خطاب جیتا۔ ٹیم کی اس کامیابی پر ہاکی انڈیا نے ہر کھلاڑی کے لیے 3 لاکھ روپے اور سپورٹ اسٹاف کے ہر رکن کے لیے 1.5 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
International Day of Yoga: نیپال میں بھارتی سفارت خانے اور لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے اشتراک سے بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر خصوصی یوگا سیشن
بھارتی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ لمبنی میں منعقدہ یہ پروگرام یوگا کی لازوال اقدار، صحت، باہمی ہم آہنگی اور مجموعی فلاح و بہبود کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ہے، جس میں مقامی برادری نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
Bharat Tiwari Encounter News: نتیش کمار پھر بدلنے والے ہیں پالا؟ بھرت تیواری انکاونٹر کے درمیان آرجے ڈی نے شیئر کیا ویڈیو
آرجے ڈی کی سابق رکن اسمبلی اورترجمان ایجیا یادونے نتیش کمار کے ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے نتیش کمار کے دل اب بدلنے لگا ہے۔ حالانکہ ابھی نتیش کمار این ڈی اے کے ساتھ ہیں، لیکن آرجے ڈی لیڈر کے ذریعہ شیئر کئے گئے ویڈیو سے کئی طرح کے سوال اٹھنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔





