Urdu Conclave 2026

Bharat Tiwari Encounter News: نتیش کمار پھر بدلنے والے ہیں پالا؟ بھرت تیواری انکاونٹر کے درمیان آرجے ڈی نے شیئر کیا ویڈیو

آرجے ڈی کی سابق رکن اسمبلی اورترجمان ایجیا یادونے نتیش کمار کے ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے نتیش کمار کے دل اب بدلنے لگا ہے۔ حالانکہ ابھی نتیش کمار این ڈی اے کے ساتھ ہیں، لیکن آرجے ڈی لیڈر کے ذریعہ شیئر کئے گئے ویڈیو سے کئی طرح کے سوال اٹھنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

بھرت تیواری انکاونٹرسے متعلق سیاست تیزہوگئی ہے۔ اپوزیشن تو سوال اٹھا ہی رہا ہے، این ڈی اے بھی دوخیموں میں تقسیم ہوگیا ہے۔ بیشتر لیڈران کا یہی مطالبہ ہے کہ منصفانہ جانچ ہو اورجوبھی قصوروارپولیس اہلکارہیں، انہیں سزا ملے۔ شاید اسی دباو کی وجہ سے سمراٹ چودھری نے ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے ذریعہ معاملے کی جانچ کرانے کا حکم دیا ہے۔ ان سب کے درمیان بہار کے سابق وزیراعلیٰ نتیش کمار کا ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیوکوآرجے ڈی کی سابق رکن اسمبلی اورترجمان ایجیا یادو نے بھی اتوار(21 جون، 2026) کواپنے ایکس ہینڈل سے شیئرکیا ہے۔ اس ویڈیومیں نتیش کماریوپی کے ایک سانحہ پرمیڈیا کو بیان دے رہے ہیں۔

نتیش کمار کا پرانا ویڈیو اب وائرل

اس ویڈیو کو اس بنیاد پرسوشل میڈیا پرشیئرکیا جا رہا ہے، جیسے نتیش کمار کا یہ بیان بھرت  تیواری کے انکاونٹرسے متعلق ہے۔ حالانکہ یہ ویڈیوپرانا ہے، جو اب وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیوکوشیئرکرتے ہوئے آرجے ڈی لیڈرایجیا یادونے ایکس پرلکھا ہے، ” بہارمیں موسم کا حال بعد میں پتہ چلتا ہے، لیکن نتیش جی کا من ڈولنے کی قیاس آرائی پہلے شروع ہوجاتی ہے۔”

واضح رہے کہ نتیش کمارابھی این ڈی اے کے ساتھ ہیں۔ بہارمیں این ڈی اے کی حکومت ہے۔ سمراٹ چودھری وزیراعلیٰ ہیں۔ حالانکہ جس طرح سے ایجیا یادونے نتیش کمارکے من ڈولنے کی بات کہی ہے، اس سے ایسا معلوم ہورہا ہے کہ اس بیان کوبھرت بھوشن تیواری کے حادثہ سے جوڑکردیکھا جا رہا ہے۔

کب کا ہے یہ وائرل ویڈیو؟

نتیش کمار کا یہ ویڈیو سال 2023 کے اپریل مہینے کا ہے۔ اس وقت وہ حکومت میں تھے۔ بہار کے وزیراعلیٰ تھے۔ اس دوران یوپی میں گینگسٹر عتیق احمد اوران کے بھائی اشرف احمد کا گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا، جب یہ دونوں بھائی پولیس حراست میں میڈیا کے سامنے آئے تھے۔ صحافی کے طورپرپہنچے بدمعاشوں نے گولی مارکرعتیق احمد اوراشرف کا قتل کردیا گیا تھا۔ اسی معاملے پراس وقت نتیش کمار نے یہ بیان دیا تھا، جو اب بھوجپور کے حادثہ کے بعد وائرل کیا جا رہا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read