Bharat Tiwari Encounter Case: بھرت تیواری انکاؤنٹر کیس میں ایس ٹی ایف کا اہلکار گرفتار، ہتھیار ڈالنے کے باوجود گولی چلانے کا الزام
بھرت تیواری کے اہل خانہ نے پولیس پر فرضی انکاؤنٹر کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھرت نے پولیس کے سامنے اپنا ہتھیار پھینک کر خودسپردگی اختیار کر لی تھی، اس کے باوجود اسے گولی مار دی گئی۔بھرت تیواری کی والدہ آشا دیوی کے مطابق، 17 جون کی صبح ڈی ایس پی اور متعلقہ تھانے کے انچارج کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم ان کے گھر پہنچی تھی
Bharat Tiwari encounter case: بھرت تیواری انکاؤنٹر کیس، متاثرہ خاندان کا پولیس پر قتل، اہل خانہ 17 جولائی کو جنتر منتر پر کریں گے احتجاج
انتظامیہ کی خاموشی نے متاثرہ خاندان کے غم و غصے میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔اب تمام نظریں 17 جولائی کو جنتر منتر میں ہونے والے مجوزہ احتجاج پر مرکوز ہیں۔ یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ آیا اس سے قبل بہار حکومت یا مقامی انتظامیہ معاملے کی شفاف جانچ اور کشیدگی کم کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھاتی ہے یا نہیں۔
Chirag Paswan met Home Minister Amit Shah: وزیر داخلہ امت شاہ سے چراغ پاسوان کی ملاقات، بھرت تیواری کے انکاونٹر پر کیا ہوئی بات؟
مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے کہا کہ بھرت تیواری کے پاس ہتھیار کہاں سے آیا، نہیں آیا، یہ جانچ کا موضوع ہے۔ جس طرح سے خود سپردگی کرنے کے بعد بھی مارا گیا ہے، یہ قطعی طورپرمناسب نہیں ہے۔ اس پورے معاملے پر آرجے ڈی کی طرف سے بھی بیان سامنے آیا ہے۔
Bharat Tiwari Encounter Case: سپریم کورٹ نے سماعت سے کیا انکار، درخواست گزار کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت
بہار کے ضلع بھوجپور میں پولیس نے ایک متنازع انکاؤنٹر میں بھرت بھوشن تیواری کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد پولیس اور ریاستی حکومت کے بیانات کو لے کر تنازع پیدا ہو گیا تھا۔ مقتول کے اہل خانہ اور مقامی افراد کا الزام ہے کہ بھارت بھوشن کو فرضی انکاؤنٹر میں قتل کیا گیا،
Bharat Tiwari Encounter: بھرت تیواری کو تین نہیں پانچ گولیاں لگیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پہلی گولی بائیں ران کے اوپری حصے میں سامنے کی جانب لگی، دوسری گولی بائیں ران کے درمیانی حصے میں اندرونی جانب پیوست ہوئی۔ تیسری گولی دائیں ران کے درمیانی حصے میں لگی، جب کہ چوتھی گولی دائیں ران کے بیرونی حصے سے اندر کی طرف داخل ہوئی۔ پانچویں گولی بائیں ٹانگ کے درمیانی حصے میں پیچھے کی جانب لگی تھی۔
Pappu Yadav on Bharat Tiwari Encounter: ’’بڑی مچھلیوں کو بچانے کے لیے رچی گئی سازش…‘‘، بھرت تیواری انکاؤنٹر پر پپو یادو کا بڑا دعویٰ
بھرت تیواری انکاؤنٹر معاملے میں شامل پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پورنیہ کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس پورے واقعے پر کئی سنگین سوالات اٹھائے۔ اس دوران انہوں نے دیگر سیاسی اور عوامی مسائل پر بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
Bharat Tiwari Encounter Case: بھرت تیواری انکاونٹر معاملے میں بڑی کارروائی، گولی چلانے والے پولیس اہلکاروں پر ایف آئی آر درج
بھرت تیواری کی ماں کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ حادثہ کے بعد ماں نے ایس پی کو درخواست لکھی تھی۔ اب جاکر معاملہ درج ہوا ہے۔ ان میں شاہ پور پولیس اسٹیشن کے اس وقت کے سربراہ راجیش کمار مالاکر، سب انسپکٹر انکت آرین، سب انسپکٹر ہرچندرا کمار، اسسٹنٹ سب انسپکٹر راما شنکر یادو اور خاتون کانسٹبل میرا کماری شامل ہیں۔
Bharat Tiwari Encounter Case: کھیساری لال یادو آرا میں بھرت تیواری کے اہل خانہ سے کی ملاقات، بھرت کی والدہ کو یقین دلایا، کہا انصاف کی لڑائی میں آپ کے ساتھ ہوں
بھوجپوری اداکار نے خاندان کو مشورہ دیا کہ وہ کسی پڑھے لکھے اور قانون سے واقف شخص کی مدد حاصل کریں۔ انہوں نے کہا:"جو شخص قانون جانتا ہو، اس کی مدد لیں۔ وہ آپ کو احتجاج، دھرنے اور قانونی کارروائی کے بارے میں بہتر طریقے سے سمجھا سکے گا۔ صرف گاؤں کی سطح پر احتجاج سے زیادہ فائدہ نہیں ہوگا،
Bharat Tiwari Encounter News: نتیش کمار پھر بدلنے والے ہیں پالا؟ بھرت تیواری انکاونٹر کے درمیان آرجے ڈی نے شیئر کیا ویڈیو
آرجے ڈی کی سابق رکن اسمبلی اورترجمان ایجیا یادونے نتیش کمار کے ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے نتیش کمار کے دل اب بدلنے لگا ہے۔ حالانکہ ابھی نتیش کمار این ڈی اے کے ساتھ ہیں، لیکن آرجے ڈی لیڈر کے ذریعہ شیئر کئے گئے ویڈیو سے کئی طرح کے سوال اٹھنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔




