Urdu Conclave 2026

’’اقتدارکے بغیر نہیں ہوتے کام…‘‘ بغاوت پر رکن پارلیمنٹ ناگیش اشٹیکر کی وضاحت، شیو سینا یوبی ٹی چھوڑنے کی تصدیق

مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا یوبی ٹی سے بغاوت کرنے والے رکن پارلیمنٹ ناگیش آشٹیکرکا بیان آیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ آشٹیکرنے سوشل میڈیا پراپنی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا،”جے مہاراشٹر۔ میں دو-تین دن بعد آپ سے بات کررہا ہوں، بہت ساری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔”

مہاراشٹرمیں ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا (یوبی ٹی) سے بغاوت کرنے والے رکن پارلیمنٹ ناگیش آشٹیکرکا بیان آیا ہے۔ ہنگولی سے رکن پارلیمنٹ ناگیش نے کہا کہ انہوں نے پارٹی سربراہ ادھوٹھاکرے یا سنجے راوت سے ناراض ہوکر پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔ بس اپنے حلقہ کی ترقی کے لئے اقتدار کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیونکہ بغیر اقتدار میں رہے علاقے میں کام نہیں ہوسکتے۔ رکن پارلیمنٹ ناگیش آشٹیکرسوشل میڈیا پراپنی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا، ”جے مہاراشٹر۔ میں دو-تین دن بعد آپ سے بات کررہا ہوں۔ بہت ساری قیاس آرائیاں لگائی جارہی ہیں۔ میں واضح کردوں۔ میں نے کسی سے ناراض ہوکرپارٹی نہیں چھوڑی۔ خاص طور پرادھو ٹھاکرے سے نہیں، انہوں نے مجھے بہت پیار دیا۔ جہاں تک سنجے راوت صاحب کی بات ہے، یہ ان کا حق ہے۔ مجھے ان سے بہت پیار ملا ہے، وہ میرے لئے والد کی طرح ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جو کچھ بھی کہتے ہیں، وہ گزرجاتا ہے، لیکن ایسے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے، جو دوسروں کو پیٹنے یا تباہی مچانے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ کوئی شخص سوچ سمجھ کرہی کوئی قدم اٹھاتا ہے۔ اس پورے عمل کے دوران، ہم 18 تاریخ تک کہیں نہیں گئے تھے، لیکن جس طرح سے بھروسے پرسوال اٹھائے گئے اور ہمارے خلاف بیان دیئے گئے، اس کے بعد کئی لوگوں نے طے کیا کہ وہاں بنے رہنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ”سچ کہوں تو ہرکوئی جانتا ہے کہ اقتدار کے بغیر پارٹی کارکنان کوئی کام نہیں کرواسکتے، اسی لئے یہ قدم اٹھایا گیا۔ مجھے اپنے حلقے میں کام کرنا ہے۔ کوئی فنڈ جاری نہیں ہو رہا تھا، ہرگاوں کو مجھ سے امیدیں تھیں، سبھی پروجیکٹ رکے ہوئے تھے۔ اقتدار میں رہے بغیر یہ کام پورے نہیں ہوسکتے تھے، اسی لئے اقتدار کے ساتھ جانے کا فیصلہ لیا گیا“

باغی اراکین پارلیمنٹ کے گڑھ میں ادھو ٹھاکرے کا دورہ

ادھو ٹھاکرے اپنا یہ دورہ 26 جون سے شروع کریں گے۔ 27 جون کو ادھو ٹھاکرے یوتمال-واشم اور ہنگولی لوک سبھا حلقہ کا دورہ کریں گے۔ وہیں، 28 جون کو وہ پربھنی اور دھارا شیو لوک سبھا حلقوں میں جاکر کارکنان اور عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ 29 جون کو وہ شرڈی لوک سبھا حلقہ میں جاکر کارکنان اور عہدیداران سے بات چیت کریں گے۔ ادھو ٹھاکرے کی طرف سے لئے گئے اس فیصلے کے بعد سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔

بغاوت کے درمیان ادھو ٹھاکرے استعفیٰ دینے کو تیار

اراکین پارلیمنٹ کی بغاوت کا سامنا کررہے شیو سینا (یوبی ٹی) سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا، ”میں زبردستی اقتدار سے چپکے رہنے کے لئے سیاست میں نہیں آیا ہوں۔ جب تک میرے سامنے کھڑے لاکھوں شیوسینک چاہیں گے کہ میں قیادت کروں، میں لڑتا رہوں گا، لیکن جس لمحہ آپ بالا صاحب کی شیوسینا کے سچے کارکنان، مجھ سے کہیں گے کہ اب جانے کا وقت آگیا ہے، میں بغیرکسی ہچکچاہٹ کے پارٹی صدر عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔“

 بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read