Bharat Express DD Free Dish

قومی

جموں وکشمیر کے پونچھ کے سندھرا علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن میں چار دہشت گردوں کو مارگرایا ہے۔ آپریشن میں مارے گئے سبھی دہشت گرد غیرملکی ہیں۔ پیر کی رات تقریباً 11:30 بجے شروع ہوا تصادم منگل کی صبح تک چلا۔

وزیراعظم نریندرمودی نے آج ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ سے پورٹ بلیئرمیں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم مودی کے مطابق، ان کا ایک ہی ہدف ہے، کنبہ بچاؤ۔

ان کے بیٹے نے کانگریس کے ایک سینئر لیڈر کی موت کی اطلاع دی۔ انہوں نے اومن چانڈی کے فیس بک پیج پر لکھا کہ اپا اب نہیں ہیں۔ اومن چانڈی، جو کیرالہ کے دو بار وزیراعلیٰ رہے، انہوں  نے منگل کو بنگلورو میں آخری سانس لی۔

بنچ نے کہا کہ ریاستی حکومت  کی طرف سے ایک حلف نامہ داخل کیا جائے، خاص طور پر اس میں نصاب، اسٹاف کے انتخاب اور تقرری کے طریقہ کار، اس کے کنٹرول اور انتظام کی تفصیلات دی جائیں۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے ٹویٹ کیا کہ اچھی شروعات کا مطلب ہے کہ آدھا کام ہو گیا ہے۔ ہم خیال اپوزیشن جماعتیں سماجی انصاف، جامع ترقی اور قومی بہبود کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق غریبوں کی سب سے زیادہ تعداد دیہی علاقوں میں کم ہوئی ہے۔ دیہی علاقوں میں غریبوں کی تعداد 32.59 فیصد سے کم ہو کر 19.28 فیصد رہ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران شہری علاقوں میں غربت 8.65 فیصد سے کم ہو کر 5.27 فیصد رہ گئی ہے۔

آج سے شروع ہونے والی اس دو روزہ میٹنگ کا بنیادی مقصد 2024 کے عام انتخابات کیلئے مضبوط اور متحد اپوزیشن تیار کرنا ہے تاکہ ایک ساتھ انتخاب میں این ڈی اے کو مات دینے کی کوشش کی جائے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ہاتھوں منگل کے روز سہارا کے پورٹل کو لانچ کیا جائے گا۔ اس سے ان لوگوں کی امیدیں روشن ہونے لگی ہیں، جو سالوں سے اس انتظار میں ہیں کہ کب ان کے پیسے واپس ملیں گے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، تقریباً 20 فیصد سنگین مجرمانہ حملے اب کرپٹو کرنسی فنڈنگ سے منسلک ہیں۔ عام انٹرنیٹ صارفین سے حساس مواصلات کو چھپانے کے لیے ایک خفیہ نیٹ ورک بنانے کی کوشش کے طور پر جو شروع ہوا تھا وہ اب ایک مکمل ڈارک نیٹ ورک میں پھیل گیا ہے۔

مسلم راشٹریہ منچ ایک ملک، ایک قانون، ایک پرچم، ایک شہریت یعنی یونیفارم سول کوڈ سے متعلق خوف کی صورتحال کو دور کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔