Bharat Express DD Free Dish

قومی

وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال کے بجٹ میں انفراسٹرکچر کیلئے 120 بلین ڈالر کی تجویز رکھی ہے۔اس انویسمنٹ کے ذریعے ہم مستقبل کے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھ رہے ہیں ۔ریل ،روڈ ، موٹر وے،ا یئرویز ہر سیکٹر میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔آج بھارت میں دس ہزار فی کلو میٹر کی رفتار سے نئی شاہراہیں بن رہی ہیں۔

سی پی آئی ایم لیڈر حنان مولا نے کہا کہ اتحاد میں شامل مختلف پارٹیوں کے درمیان ریاستوں کے اندر سیاسی تضادات کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

اگر لینڈر ماڈیول کے صحت کے پیرامیٹرز "غیر معمولی" پائے جاتے ہیں توخلائی ایجنسی اس صورت میں ٹچ ڈاؤن کو 27 اگست تک ملتوی کر سکتی ہے۔اسرو نے کل شام 06.04 بجے چندریان-3 خلائی جہاز کی سافٹ لینڈنگ کا منصوبہ بنایا ہے۔ایسے میں سب کچھ ٹھیک رہا تو کل یہ لینڈنگ کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی 15ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے منگل (22 اگست) کی شام تقریباً 5.15 بجے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ پہنچے۔ اس دوران ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پی ایم مودی صدر سیرل رامافوسا کی دعوت پر یہاں پہنچے ہیں اور 22 سے 24 اگست تک قیام کریں گے۔

پاکستان سے گریٹرنوئیڈا آئی سیما حیدرکا معاملہ ابھی چل ہی رہا تھا کہ اب بنگلہ دیشی خاتون ایک سال کے بیٹے کے ساتھ نوئیڈا آگئی ہے۔ بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ کی رہنے والی خاتون ایک سال کے معصوم بچے کو لے ہندوستان پہنچی۔ متاثرہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

فیلکس ہسپتال، صحت کی دیکھ بھال میں ایک معروف نام بن چکا ہے، ایسوسی ایٹڈ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا کی طرف سے منعقدہ دوسرے ہیلتھ کیئر سمٹ ایوارڈز میں فیلکس اسپتال نے بھی اپنا نام روشن کیا ہے۔ اس میں 100 سے زیادہ ہسپتالوں نے حصہ لیا اور فیلکس اس میں سرفہرست تھا۔

واضح رہے کہ ہندوستانی چاند مشن چندریان-3 بدھ کو چاند پر اترنے کے لیے تیار ہے۔ چاند مشن، چندریان 3 کامیابی کے ساتھ اپنے آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور چندریان لینڈر ماڈیول ( ایل ایم) 23 اگست کی شام 6.04 بجے چاند کے جنوبی قطبی علاقے پر اترے گا۔اب تک، مشن بالکل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

سبزیوں کے تیل جیسے سورج مکھی، پام، سویا اور ریپسیڈ تیل، چاول اور گندم جیسے اناج کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی عدم استحکام اور بحیرہ اسود کے اناج معاہدے کے خاتمے کی وجہ سے گندم اور سورج مکھی کے تیل کی فراہمی میں مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ ک

Chandrayaan 3 Update: چاند پر چندریان -3 کی سافٹ لینڈنگ بدھ (23 اگست) کو طے کی گئی ہے۔ اس سے قبل لینڈر امیجر کیمرہ 4 نے چاند کی کچھ تصاویر لے چکا ہے۔

عزیز قریشی نے کہا کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا جب ملک کے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی تقاریر سے لوگ خوفزدہ ہوں لیکن آج مسلمان خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ عزیز قریشی نے بلڈوزر پالیسی اور انکاؤنٹر پر بھی سوالات اٹھائے۔