Bharat Express DD Free Dish

قومی

آشاڑھی بیج ہندو کیلنڈر کے مطابق آشاڑھ مہینے کے شُکل پکش کی دوسری تاریخ کو منایا جاتا ہے اور اسے گجرات کے ضلع کَچھ کا روایتی نیا سال تصور کیا جاتا ہے۔ یہ تہوار مانسون کی آمد کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس دن کسان موسم میں نمی کا جائزہ لے کر آئندہ فصلوں کے بارے میں اندازہ لگاتے ہیں،

حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے بجلی محکمہ پر سنگین لاپرواہی کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں بجلی کی لائنوں کی مناسب دیکھ بھال اور وقتاً فوقتاً معائنہ نہیں کیا جاتا، جس کے باعث اس طرح کے حادثات پیش آ رہے ہیں۔ ان کے مطابق اگر بروقت مرمت اور بڑھتے ہوئے بوجھ کے مطابق نظام کو مضبوط بنایا جاتا تو اس حادثے سے بچا جا سکتا تھا۔

 59 سالہ سونم وانگچک کی صحت پر ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کا وزن مزید 400 گرام کم ہوا، جب کہ بھوک ہڑتال شروع ہونے کے بعد اب تک ان کا تقریباً 8.9 کلوگرام وزن گھٹ چکا ہے۔ اس وقت ان کا وزن 57.15 کلوگرام ریکارڈ کیا گیا ہے۔ان کی طبی نگرانی کر رہے ڈاکٹر اشوک لامبا نے بتایا کہ سونم وانگچک کا وزن مجموعی طور پر 9 کلوگرام سے زیادہ کم ہو چکا ہے،

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے پیغام میں کہا کہ رتھ یاترا کے موقع پر تمام عقیدت مندوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا بھارت کی قدیم اور ثقافتی روایات کی شاندار عکاسی کرتی ہے،

ہماچل پردیش میں بھی آج سے 21 جولائی تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ابتدائی دو دنوں میں منڈی سمیت کئی علاقوں میں اچھی بارش ہوگی، جبکہ 18 جولائی کے بعد بارش کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے 20 اور 21 جولائی کے لیے شدید بارش کی وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ موجودہ حکومت ہندی اور علاقائی زبانوں کے فروغ کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے اور آنے والے وقت میں مقامی زبانوں کی اہمیت مزید بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے تہوار سماج کو جوڑنے کا ذریعہ ہیں،

 سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اورٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمیں زبردستی ہرایا گیا۔ ایک دن یہ ثابت ہوجائے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگرمیں نے سمجھوتہ کیا ہوتا تو ہمیں یہ سب نہیں جھیلنا پڑتا، لیکن میں اپنا ضمیر نہیں بیچتی۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی مرکز کے اقتدار سے باہر ہوگی تو یہی خوف اس کے زوال کا سبب بنے گا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کہا کہ مرکزی حکومت نے وارانسی میں دریائے گنگا کے کنارے جدید چھ لین کوریڈور کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے اسے بنیادی ڈھانچے کا ایک اہم منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے شہر کے اہم مذہبی، تعلیمی اور ثقافتی …

 شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے نے این ڈی اے میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کو پوری طرح سے خارج کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی انڈیا الائنس کے ساتھ مل کرہی بڑے سیاسی فیصلے لے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حد بندی سے متعلق ابھی تک مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی باضابطہ بل یا تجویز سامنے نہیں آئی ہے۔

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں جاری بدامنی منگل کے روز مسلسل سینتیسویں روز بھی برقرار رہی۔ راؤلکوٹ میں ہزاروں افراد احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔ اس موقع پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما سردار امان خان نے پاکستان پر اس علاقے پر زبردستی قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا۔