Bharat Express DD Free Dish

قومی

یوٹا کے شاپنگ مال میں حملہ آور نے مبینہ طور پر مسلمان ہونے کی تصدیق کے بعد سید سہیل الدین پر 15 سے زائد وار کیے۔ متاثرہ نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اہل خانہ نے حکومت ہند سے ایمرجنسی ویزا اور سفارتی مدد کا مطالبہ کیا۔

مرکزی وزارت داخلہ کی ہدایت پر سیکورٹی ایجنسیوں نے بھارت-پاکستان سرحد سے متصل علاقوں کا سروے کیا تھا۔ سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ چند برسوں میں ضلع مجسٹریٹ کی منظوری کے بغیر سرحد سے 50 کلو میٹر کے دائرے میں متعدد مدارس، مساجد، درگاہیں اور دیگر ڈھانچے تعمیر کئے گئے ہیں۔

سی بی آئی نے عدالت کو بتایا کہ اس مبینہ پرچہ لیک کی وجہ سے سرکاری خزانے کو تقریباً 600 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ ایجنسی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس تنازع کے بعد کئی طلبہ نے خودکشی کرلی، جس سے معاملے کی سنگینی مزید بڑھ جاتی ہے۔

کوئل ملک نے 6 اپریل 2026 کو مغربی بنگال کی نمائندگی کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ انہیں ترنمول کانگریس نے راجیہ سبھا کے لیے نامزد کیا تھا، لیکن ان کا اچانک استعفیٰ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور پارٹی کے لیے ایک بڑے سیاسی دھچکے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ناریل کے تیل میں موجود لورک ایسڈ جراثیم اور سوزش کے خلاف مؤثر مانا جاتا ہے۔ اسے چھالے والی جگہ پر لگانے سے متاثرہ حصہ نم رہتا ہے، جس سے خشکی کم ہوتی ہے اور درد میں آرام مل سکتا ہے۔ قابل  ذکر بات یہ ہے کہ اگر تیل لگانے سے تکلیف میں اضافہ محسوس ہو تو اس کا استعمال بند کر دینا چاہیے۔

کانگریس نے آل پارٹی میٹنگ کے طریقہ کارپربھی سوال اٹھائے۔ سید ناصرحسین اورجے رام رمیش نے کہا کہ یہ میٹنگ اب صرف رسمی بن کررہ گئی ہے۔ ان کے مطابق، وہاں کئی لیڈر اپنی بات رکھتے ہیں، لیکن آخرمیں فیصلے کچھ ہی لوگ لیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی رائے کوسنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔

شاداب چوہان نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ نہیں ہے کہ سونم وانگچک کو اپوزیشن کی کتنی حمایت حاصل ہے، بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ایک سماجی کارکن اور ماہرِ تعلیم حکومت کے سامنے اپنے دلائل اور تجاویز پیش کرنا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ ان سے ملاقات کریں اور ان کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کریں۔

سپریم کورٹ نے پولیس کی اسٹیٹس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے نوٹ کیا کہ اس معاملے میں امن دیپ سنگھ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی جا چکی ہے اور متعلقہ عدالت نے اس کا نوٹس بھی لے لیا ہے۔ تاہم اجے مشرا ٹینی، آشیش مشرا اور دیگر افراد کے مبینہ کردار کے حوالے سے تفتیشی ایجنسی اس نتیجے پر پہنچی کہ ان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی والدین اور مقامی دیہاتی مشتعل ہو گئے اور اسکول پہنچ کر شدید احتجاج کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے بڑی تعداد میں دیہاتی اسکول کے باہر جمع ہو گئے اور احتجاج کے دوران اسکول کو تالا لگا دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر بامن واس کی قائم مقام چیف بلاک ایجوکیشن آفیسر (سی بی ای او) پرتھیبھا مینا اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی۔

بہار کی اورنگ آباد سیٹ سے آرجے ڈی کے رکن پارلیمنٹ ابھے کشواہا نے ریاست کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے بعد سے بہار میں سیاسی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔