Amit Shah West Bengal Three Day Visit: امت شاہ آج پہنچیں گے مغربی بنگال، تین روزہ دورے کی کیا ہے سیاسی اہمیت؟
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 17 سے 19 جولائی تک مغربی بنگال کے تین روزہ دورے پر رہیں گے۔ ریاست میں بی جے پی کی پہلی حکومت بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ اس دوران وہ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں سے ملاقات کریں گے اور ریاست میں امن و امان کی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ بھی لیں گے۔
Kidney Health: بارش کے موسم میں گردوں کے انفیکشن کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے؟ کن لوگوں کو رہنا چاہیے زیادہ محتاط
ڈاکٹروں کے مطابق کم پانی پینا، زیادہ دیر تک پیشاب روکنا، گیلے کپڑے طویل وقت تک پہننا اور ذاتی صفائی میں لاپرواہی انفیکشن کی بڑی وجوہات ہیں۔ ان حالات میں بیکٹیریا تیزی سے بڑھتے ہیں اور پیشاب کی نالی سے ہوتے ہوئے گردوں تک پہنچ سکتے ہیں۔
Hydrogen Train: وزیراعظم مودی جِند سے ہائیڈروجن ٹرین کو دکھائیں گے ہری جھنڈی، ٹیکم گڑھ ریلوے اسٹیشن کا بھی کریں گے ورچوئل افتتاح
وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کے روز ہریانہ کے جِند سے بھارت کی پہلی ماحول دوست ہائیڈروجن ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعظم مودی ’امرت بھارت اسٹیشن یوجنا‘ کے تحت ازسرِ نو تیار کیے گئے مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ ریلوے اسٹیشن کا بھی ورچوئل افتتاح کریں گے۔
Arvind Kejriwal calls for a protest on July 20: سونم وانگچک کے حق میں اروند کیجریوال کا بڑا اعلان، 20 جولائی کو احتجاجی مارچ کی اپیل
جنتر منتر پر ملک کی بیٹی اور طلبہ کے مستقبل کے لیے گزشتہ 19 دنوں سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ آگے آئیں، اس بہن کی آواز بنیں اور اسے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Weather Update: خلیجِ بنگال میں خطرناک موسمی نظام فعال، دہلی، یوپی سمیت کئی ریاستوں میں شدید بارش کا الرٹ
خلیجِ بنگال میں بننے والے فعال کم دباؤ کے علاقے کے باعث ملک کی کئی ریاستوں میں آئندہ سات دنوں تک شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے دہلی، اتر پردیش، بہار، اڈیشہ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش سمیت متعدد ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔
Jantar Mantar Protest: جنترمنتر احتجاج میں اپنے بیان کی وجہ سے پھر سے سرخیوں میں کنال کامرا، متنازع بیان سے بڑھ سکتی ہیں مشکلیں، مذہبی جذبات مجروح کرنے کا لگا الزام
کنال کامرا نے اپنے خطاب کہا ’’موجودہ حکومت سیتا کے شوہر کا نام لے کر نیتا کے شوہر کے لیے کام کر رہی ہے اور صرف انہی کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔‘‘ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کنال کامرا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ عوامی شخصیات کو اپنے بیانات میں مذہبی حوالوں کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے، جبکہ حامیوں کا موقف ہے کہ کامیڈین نے حکومت پر سیاسی طنز کیا تھا اور اسے اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔
Orbital Rocket Vikram-1: بھارت کی پہلی نجی آربیٹل راکٹ پرواز کی تیاریاں مکمل، 18 جولائی کو ’وکرم-1‘ کی پہلی آزمائشی پرواز کرے گی اسکائی روٹ ایرو اسپیس
تقریباً سات منزلہ عمارت جتنی اونچائی رکھنے والا وکرم-1 ایک ملٹی اسٹیج راکٹ ہے، جسے مکمل طور پر کاربن کمپوزٹ اسٹرکچر سے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں کمپنی کا تیار کردہ جدید پروپلشن سسٹم استعمال کیا گیا ہے، جس میں تھری ڈی پرنٹڈ انجن اور زیادہ صلاحیت والے سالڈ فیول بوسٹرز شامل ہیں۔
Akhilesh Yadav Speaks on Jauhar University Row: ’’حکومت کو تعلیم میں بھی فرقہ واریت نظر آتی ہے…‘‘، جوہر یونیورسٹی تنازع پر اکھلیش یادو کا بی جے پی پر حملہ
اکھلیش یادو نے سوال اٹھایا کہ بی جے پی اپنے ’غیر رجسٹرڈ معاون تنظیموں‘ کی غیرقانونی عمارتوں پر کارروائی کب کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کی حامی تنظیمیں ہی رجسٹرڈ نہیں ہیں تو ان کے دفاتر، عمارتیں اور ادارے قانونی کیسے ہو سکتے ہیں؟ اکھلیش یادو نے جوہر یونیورسٹی کے خلاف مجوزہ کارروائی کو قابلِ مذمت قرار دیا۔
PM Modi Speaks With Emir of Qatar: وزیر اعظم مودی نے قطر کے امیر سے ٹیلی فون پر بات کی، سابق امیر کی خدمات کو پیش کیا خراج عقیدت
قطر کے ’فادر امیر‘ کے نام سے معروف شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کا گزشتہ اتوار 74 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کے احترام میں بھارت حکومت نے پیر کے روز ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا تھا، جس کے دوران راشٹرپتی بھون سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔
Reliance Industries Q1 Results: ریلائنس انڈسٹریز 17 جولائی کو جاری کرے گی مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے نتائج، میڈیا کو دی جائے گی بریفنگ
ریلائنس انڈسٹریز نے بریفنگ کے دوران بہتر تجربے کے لیے چند اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔ کمپنی نے مشورہ دیا ہے کہ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین بریفنگ کے دوران بار بار مختلف ایپس کے درمیان سوئچ نہ کریں، کیونکہ اس سے نشریات متاثر ہوسکتی ہیں۔ اسی طرح اسکرین کو بار بار ٹچ کرنے سے بھی گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ لائیو اسٹریمنگ میں خلل نہ آئے۔





