Bharat Express DD Free Dish

قومی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج جند کا نام تاریخ کے صفحات میں درج ہو گیا ہے، کیونکہ یہاں سے بھارت کی پہلی ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین کو روانہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے بھارت کی پہلی ریل گاڑی ممبئی سے تھانے کے درمیان چلی تھی، اسی طرح مستقبل میں جب بھی ہائیڈروجن ٹرین کا ذکر ہوگا تو جند، سونی پت اور ہریانہ کا نام بھی فخر کے ساتھ لیا جائے گا۔

کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس مشن کے خصوصی پے لوڈ میں وزیر اعظم مودی کا ہاتھ سے لکھا گیا پیغام بھی شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ کمپنی کی ٹیم، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور دنیا بھر کے خیر خواہوں کے ہاتھ سے لکھے ہوئے پیغامات بھی اس مشن کا حصہ ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا جب دنیا بھارت کے صحت کے نظام پر سوال اٹھاتی تھی، لیکن گزشتہ بارہ برسوں میں صورتحال مکمل طور پر بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران بھارت نے دنیا سے مدد مانگنے کے بجائے کئی ممالک کو امداد فراہم کی، جبکہ آج دنیا بھر سے لوگ علاج کے لیے بھارت کا رخ کر رہے ہیں جو حکومت کی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

مرکزی وزیر شہری ہوابازی رام موہن نائیڈو نے نو تعمیر شدہ نمو ایئرپورٹ (دمن) سے الائنس ایئر کی دمن-دہلی-دمن روٹ پر پہلی براہِ راست پرواز کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اڑان (UDAN) اسکیم کے تحت تیار کیے گئے اس ایئرپورٹ کی بدولت اب دمن سے دہلی کا سفری وقت تقریباً 10 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف ڈھائی گھنٹے رہ گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے عوام، ریلوے کے شائقین اور وہاں موجود طلبہ کا ہاتھ ہلا کر خیرمقدم کیا، جب کہ دوسرے پلیٹ فارم پر بھی ہزاروں افراد اس تاریخی لمحے کے گواہ بنے۔ہائیڈروجن ٹرین کی پہلے سفر کا اعزاز مقامی اسکولوں کے طلبہ کو حاصل ہوا۔

عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے درمیان آج بھارتی بازار میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں معمولی نرمی آئی ہے۔ جانیے آج 22 کیریٹ اور 24 کیریٹ سونے کے تازہ قیمتیں کیا ہیں اور کیا یہ خریداری کے لیے مناسب وقت ہے۔

مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی مکمل طور پر ہندوستان میں تیار کی گئی ہے اور اس کے تمام باضابطہ حقوقِ دانش (انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس) بھارت کے پاس ہیں۔ ان کے مطابق مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور اسے دیگر ممالک کو برآمد کرنے کے امکانات بھی موجود ہیں،

1994 بیچ کے آئی پی ایس افسر انوراگ کمار کو دہلی پولیس کا نیا کمشنر مقرر کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق انوراگ کمار فوری اثر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا اور وہ موجودہ کمشنر ستیش گولچا کی عہدہ سنبھالا۔ انوراگ کمار اس سے قبل انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) میں اسپیشل ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور انہیں ملک کے تجربہ کار پولیس افسران میں شمار کیا جاتا ہے۔

عامر خان نے سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کے بارے میں کہا کہ "ہم سب ان کی صحت اور زندگی کے لیے فکر مند ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ سب کچھ خیریت سے ہو اور وہ جلد اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دیں۔"

سوشل میڈیا پر سونم وانگچک کو فلم ’3 ایڈیٹس‘ کے کردار ’فنسکھ وانگڈو‘ سے جوڑنے والے دعوے ایک بار پھر زیرِ بحث ہیں۔ اسی دوران ان کے خاندان کے پرانے کانگریسی تعلقات بھی سامنے آئے ہیں۔ دراصل سونم وانگچک کے والد سونم وانگیال 1972 میں لیہ سے کانگریس کے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 1975 میں جموں و کشمیر حکومت میں وزیرِ مملکت بھی رہ چکے ہیں۔