Bharat Express DD Free Dish

قومی

برطانیہ میں مقیم بھارتی برادری کا اہم نام اجے پنت کی عدالتی سماعت سے قبل سماجی کارکن رِتو نے بھارتی برادری  سے باوقار انداز میں شرکت اور اخلاقی حمایت کی درخواست کی ہے۔

خلیجِ بنگال میں بننے والے کم دباؤ کے علاقے (لو پریشر ایریا) کے اثرات کے باعث ملک کی کئی ریاستوں میں موسلا دھار بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اتر پردیش، بہار، دہلی، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش سمیت 17 ریاستوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

نیٹ پیپر لیک معاملے میں مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے سماجی کارکن سونم وانگچک اور دیگر تمام مظاہرین کو دہلی پولیس نے جنتر منتر سے  جبراً ہٹا دیا۔ اتوار کی صبح کی گئی اس کارروائی کے دوران دھرنا مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، جس کے باعث علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہو گیا۔

گورکھپور میں شاندار استقبالیہ و اجتماعی ضیافت کا انعقاد۔ وزیراعظم نریندر مودی، امت شاہ، راج ناتھ سنگھ اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سمیت متعدد لیڈروں نے دی مبارک باد۔ اپنی سالگرہ کو سماجی خدمت سے جوڑتے ہوئے روی کشن نے نابینا بچوں کے ساتھ کیک کاٹا اور ان کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔

گجرات کے وزیراعلیٰ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد شہری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھانا اور شہری خدمات کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ یہ تمام منصوبے احمد آباد کو زیادہ اسمارٹ، صاف، مضبوط اور عالمی معیار کا مسابقتی شہر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

مجوزہ قانون کے تحت اگر کوئی شخص ’’وندے ماترم‘‘ کی توہین کا مرتکب پایا گیا تو اسے تین سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔ یہی سزا اس وقت قومی ترانے ’جن گن من‘ کی توہین کے معاملے میں بھی نافذ ہے۔

لالوپرساد یادو کی بیٹی اور رکن پارلیمنٹ میسا بھارتی نے کہا کہ ہفتہ کے روز انہیں دہلی لے جایا جائے گا۔ رابڑی دیوی اور تیج پرتاپ یادو بھی لالو پرساد یادو کے ساتھ تھے۔ میسا بھارتی کے مطابق لالو پرساد یادوکو 4 سے پانچ گھنٹے تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے پنجاب کی موجودہ صورت حال پربھی ریاستی حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب میں امن وامان کی حالت تشویش ناک ہے اور گینگ وار، بھتہ خوری اور جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ تشویش نوجوان نسل سے متعلق ہے، کیونکہ منشیات کی اسمگلنگ پنجاب کے مستقبل کو متاثر کر رہی ہے۔

ریا کماری کے والد نے راجیش مل بتایا کہ ان کی بیٹی 3 مئی کونیٹ کا امتحان دے کر بہت خوشی کے ساتھ گھر لوٹی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ اس کا پیپر بہت اچھا ہوا ہے۔ چند روز بعد جب پیپر لیک کی خبر سامنے آئی تو اس نے موبائل پر خبر دکھاتے ہوئے کہا، "پاپا! پیپر لیک ہوگیا ہے۔" ابتدا میں انہوں نے اسے افواہ سمجھا، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ خبر درست تھی۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھے جانے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مندر کی تعمیر ایک مسلم نے کرائی تھی۔ رام مندرچندہ چوری کے معاملے میں برج بھوشن سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ اس معاملے سے نہ تو وزیر اعظم مودی کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا کوئی تعلق ہے۔