Ahmedabad Factory Blast News: احمد آباد میں پٹاخہ فیکٹری میں خطرناک دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 10 سے زیادہ مزدورجھلسے
احمدآباد کے رامول علاقے میں پٹاخہ فیکٹری میں خطرناک دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی۔ حادثے میں 8 افراد کی موت ہوگئی، جبکہ 10 سے زیادہ مزدور شدید طور پر جھلس گئے۔
Young Girl Stabbed to Death in Nashik: مہاراشٹر کے ناسک میں نوجوان لڑکی کو چاقو مار کر قتل، کچھ گھنٹے بعد درخت سے لٹکی ملی ملزم کی لاش
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب ویشنوی نے شادی کرنے سے انکار کیا تو ساحل نے اس پر حملہ کر دیا۔ قتل کے بعد وہ اندرا نگر کے جاگنگ ٹریک پہنچا، جہاں اس نے مبینہ طور پر درخت سے پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
Prime Minister Narendra Modi: وکرم-1 کی لانچنگ سے قبل وزیر اعظم مودی نے اسکائی روٹ ایرو اسپیس کو نیک تمناؤں کا دیا پیغام
حیدرآباد میں قائم نجی کمپنی اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے سری ہری کوٹا کے ستیش دھون اسپیس سینٹر سے اپنے پہلے نجی آربیٹل راکٹ وکرم-1 کو 'مشن آگمن' کے تحت لانچ کیا۔ اس مشن کو بھارت کے کمرشل خلائی شعبے کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کے ذریعے بھارت نے عالمی نجی آربیٹل لانچ مارکیٹ میں اپنی مضبوط موجودگی درج کرائی ہے۔
Vikram-1 Launch 2026: خلا کی مدار میں گونجا ’وندے ماترم‘، وکرم-1 کی تاریخی کامیابی پر وزیر اعظم مودی نے سائنس دانوں کو فون کر کے دی مبارکباد
واضح رہے کہ اسکائی روٹ ایرو اسپیس نے اپنے خلائی سفر کا آغاز نومبر 2022 میں "پرارمبھ" مشن کے تحت وکرم-ایس نامی سب آربیٹل راکٹ کی کامیاب لانچنگ سے کیا تھا، تاہم وکرم-1 مشن اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور اہم تھا کیونکہ اس کا مقصد زمین کے مدار میں سیٹلائٹس کو کامیابی سے پہنچانا تھا۔اسرو کے سابق سائنس دانوں کی قائم کردہ اس بھارتی کمپنی نے اپنی کامیابی سے یہ ثابت کر دیا ہے
Vikram-1 launched: وکرم-1 لانچ نوجوانوں کو بڑے خواب دیکھنے اور اختراع کو فروغ دینے کی ترغیب دے گا: پی ایم مودی
بھارت کے خلائی پروگرام کے بانی ڈاکٹر وکرم ساربھائی کے نام پر تیار کیا گیا چار مرحلوں پر مشتمل وکرم-1 لانچ وہیکل خاص طور پر چھوٹے سیٹلائٹس کو کم وقت میں اور ضرورت کے مطابق خلا میں بھیجنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
Amit Shah West Bengal Visit: مغربی بنگال میں امت شاہ کا ایکشن پلان، ’چکن نیک‘ کوریڈور سے لے کر امن و قانون کی صورتحال تک لیں گے اہم جائزہ
امت شاہ اپنے دورے کے دوران شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔ اس کے علاوہ بی ایس ایف سے متعلق متعدد بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان منصوبوں کا مقصد سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا اور جوانوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنا ہے۔جماغاچھ میں پروگرام مکمل کرنے کے بعد وزیر داخلہ دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے سلی گوڑی کے اُتر کنیا آڈیٹوریم پہنچیں گے،
Mehbooba Writes to Farooq Abdullah: محبوبہ مفتی نے مجوزہ احتجاج سے کنارہ کشی اختیار کی، فاروق عبداللہ کو خط لکھ کر کہا- آرٹیکل 370 بنیادی ایجنڈا ہونا چاہیے
محبوبہ مفتی نے کہا کہ صرف ریاست کا درجہ بحال کرنے تک محدود احتجاج میں شریک ہونا، آرٹیکل 370 کی بحالی کے لیے ہماری وسیع آئینی جدوجہد کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے مترادف ہوگا۔ اس سے یہ پیغام جائے گا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔
Ashwini Vaishnaw Birthday: وزیر داخلہ امت شاہ نے اشونی ویشنو کو یوم پیدائش پردی مبارکباد د، ریلوے اور ڈیجیٹل انڈیا میں خدمات کو سراہا
ریلوے کو جدید بنانے اور آئی ٹی کے شعبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے لیے آپ کی انتھک کوششیں وزیر اعظم نریندر مودی کے بغیر رکاوٹ نقل و حمل اور ڈیجیٹل انڈیا کے خواب کو نئی سمت دے رہی ہیں۔ اللہ آپ کو طویل، صحت مند اور کامیاب زندگی عطا فرمائے۔"اشونی ویشنو 2019 سے نریندر مودی حکومت میں مرکزی وزیر کی حیثیت خدمات انجاسےم دے رہے ہیں
’’ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پر کبھی نماز نہیں پڑھی گئی نماز‘‘، برج بھوشن سنگھ کے بعد شنکرآچاریہ نے کیا یہ بڑا دعویٰ
ہنومان گڑھی کی سیڑھیوں پرنماز پڑھے جانے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پراب شنکرآچاریہ سوامی اویمکتیشورا نند سرسوتی برہم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہنومان گڑھی میں کبھی نمازنہیں پڑھی گئی ہے اور اگرایسا ہوا ہے تو یوگی آدتیہ ناتھ اس کا ثبوت پیش کریں۔
Gautam Adani: گوتَم اڈانی نے وکرم-1 کی کامیابی کو ’آتم نربھر بھارت‘ کی حقیقی مثال قرار دیا
گوتم اڈانی نے اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے شریک بانی پون چندانا، بھارت ڈاکا، پوری ٹیم، انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) اور انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ آتھرائزیشن سینٹر (اِن-اسپیس) کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان سب کی مشترکہ محنت نے اس تاریخی مشن کو ممکن بنایا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "تاریخ رقم ہو چکی ہے۔ وکرم-1 نے اپنی پہلی آربیٹل فلائٹ میں تمام مشن اہداف کو کامیابی کے ساتھ حاصل کر لیا ہے۔





