FIR Against Maulana Jarjis Ansari: بھگوان کرشن کو مسلمان کہنے پر مولانا جرجیس کے خلاف کارروارئی، لکھنؤ میں مقدمہ کیا گیا درج
مولانا جرجیس انصاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں مبینہ طور پر انہوں نے کہا تھا کہ شری کرشن مسلمان تھے اور پانچ وقت کی نماز ادا کرتے تھے۔ اس بیان کے منظرعام پر آنے کے بعد مختلف ہندو تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Mrityunjay Tiwari Resigned from RJD: آرجے ڈی سے مرتنجے تیواری نے دیا استعفیٰ، لالو یادو کے قریبی نے کہا- پارٹی کو’دیمک’ کی طرح کیا جا رہا ہے کھوکھلا
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر ترجمان اورلالو پرساد یادو کے قریبی ساتھی مرتنجے تیواری نے جمعرات (16 جولائی 2026) کو پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ سال 2014 سے آر جے ڈی کے میڈیا انچارج اورترجمان کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ان کا شمار پارٹی میں برہمن طبقے …
Chinar Book Festival 2026: چنار بک فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کا سری نگر میں 18 جولائی سے آغاز، این بی ٹی، این سی پی یو ایل اور ضلع انتظامیہ کا باہمی اشتراک
چناربک فیسٹیول میں چناربک فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن میں ملک بھر سے تقریباً 200 ناشرین، 250 سے زائد بک اسٹالز اور 800 سے زیادہ ادیب، شاعر، فنکار، دانشور اور مفکرین شرکت کر رہے ہیں۔ فیسٹیول میں ادبی وثقافتی تقاریب میں کالج اور یونیورسٹی کے بچے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس میں ایک مشاعرہ، شام صوفیانہ اورمظفرعلی جیسی اہم شخصیات سے مذاکرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
PM Modi to visit Chandigarh: وزیر اعظم مودی 17 جولائی کو جائیں گے چنڈی گڑھ، ہریانہ اور پنجاب، 26,800 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ریلوے، صحت، ثقافت، رابطہ کاری، تعلیم اور دیگر شعبوں سے متعلق مختلف پروگراموں میں شرکت کے لیے ہریانہ، چنڈی گڑھ اور پنجاب کے عوام کے درمیان آنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام منصوبے عوام، خصوصاً نوجوانوں کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔
Indian-American Lawmaker Praises PM Modi: بھارت نژاد امریکی رکن کانگریس تھانیدار نے کی وزیراعظم مودی کی تعریف، کہا-’’گزشتہ دس برسوں میں بھارت کی ترقی قابل ستائش‘‘
امریکی رکن کانگریس تھانیدار نے آئی اے این ایس کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں بھارت کی ترقی قابل ستائش رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ اور بھارت کو چین کے چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا چاہیے۔
Sonam Wangchuk Hunger Strike: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل، تعلیمی اصلاحات کے لیے قانونی تعاون کا اعلان
کمیٹی نے کہا کہ وانگچک کے احتجاج نے نیٹ (NEET) امتحان اور ملک کے تعلیمی نظام سے متعلق اہم مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کیا ہے۔ قرارداد میں سونم وانگچک کی اختراعات، تعلیمی اداروں کی تعمیر اور عوامی خدمات میں ان کی زندگی بھر کی خدمات کو نوجوانوں اور معاشرے کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا گیا۔
Jauhar University Controversy: جوہر یونیورسٹی کے معاملے پر سیاسی ہنگامہ، اے آئی ایم آئی ایم نے اکھلیش یادو کی خاموشی پر اٹھائے سوال، لگا دیا بڑا الزام
بدھ کے روز رام پور ضلع انتظامیہ نے اعظم خان کی قائم کردہ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کی 40 عمارتوں میں سے 38 کو منظور شدہ نقشوں کے بغیر تعمیر شدہ قرار دیتے ہوئے انہیں منہدم کرنے کا نوٹس جاری کیا، جس کے بعد یہ معاملہ مزید گرما گیا۔
Global Semiconductor Hub: سیمی کنڈکٹر کا عالمی مرکز بننے کی راہ پر بھارت، ’سیمی کون 2.0‘ اور موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم سے 3.6 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع
آئی ای ایس اے اور سیمی انڈیا کے صدر اشوک چندک نے کہا کہ سیمی کون 2.0 بھارت کے لیے پالیسی سازی سے بڑے پیمانے پر عملی نفاذ کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ آلات پر خرچ 2028 تک تقریباً 230 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے اور بھارت اس موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔
CBI Excise Policy Case: دہلی شراب پالیسی معاملے میں ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال، منیش سسودیا اور درگیش پاٹھک کو جواب داخل کرنے کا دیا آخری موقع
سی بی آئی نے 27 فروری کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے اروند کیجریوال، منیش سسودیا، درگیش پاٹھک سمیت تمام ملزمان کو بری کیے جانے کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ تحقیقی ایجنسی کا موقف ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر برقرار نہیں رہ سکتا، کیونکہ مقدمے میں ایسے کافی شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف کارروائی جاری رہنی چاہیے۔
Relief for Engineer Rashid: بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ انجینئر رشید کو عدالت سے راحت، مانسون اجلاس میں شرکت کی اجازت
انجینئر رشید اس وقت دہلی کی تہاڑ جیل میں دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں بطور ملزم عدالتی حراست میں ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں انجینئر رشید نے بارہمولہ پارلیمانی حلقے سے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور موجودہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو دو لاکھ سے زائد ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی۔





