Vishwamangalya Sabha: دہلی میں 23 اور 24 جولائی کو ہوگی وشو مانگلیہ سبھا کی شمالی ہند بیداری میٹنگ، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کریں گے شرکت
وشو مانگلیہ سبھا نے میڈیا نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 24 جولائی کو امبیڈکر بھون میں ہونے والے اس پروگرام کی کوریج کے لیے ضرور موجود رہیں۔ اسی روز صبح ساڑھے نو بجے وشو یووک کیندر میں اختتامی اجلاس کے آغاز پر میڈیا کے لیے فوٹو سیشن کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر تنظیم سال بھر کی مجوزہ سرگرمیوں اور اہم فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کرے گی۔
Mohammad Ali Jauhar University: اعظم خان کے لئے بڑا جھٹکا، محمد علی جوہر یونیورسٹی پر چلے گا بلڈوزر، رام پور ڈیولیمنٹ اتھارٹی نے جاری کیا حکم
رام پورکے ضلع مجسٹریٹ اجے کماردویدی نے بتایا کہ جوہریونیورسٹی کو پہلے نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے جواب میں انتظامیہ نے تحریری وضاحت بھی پیش کی۔ بعد ازاں تفصیلی سماعت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی کی مجموعی 40 عمارتوں میں سے صرف دوعمارتوں کے نقشے منظورشدہ ہیں، جبکہ باقی 38 عمارتیں بغیرمنظوری کے تعمیر کی گئی ہیں۔ اسی بنیاد پرانہیں غیرقانونی قراردیتے ہوئے انہدام کا حکم صادرکیا گیا۔
Adani’s Sworn Affidavit in US Criminal Case: گوتم اڈانی نے حلفیہ بیان میں امریکی فوجداری مقدمہ ختم کرنے کے بدلے کسی بھی معاہدے کی تردید کی
4 جولائی کو امریکی محکمۂ انصاف نے بھی عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز میں ان خبروں کو غلط قرار دیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ اڈانی گروپ کی مجوزہ امریکی سرمایہ کاری سے منسلک ہے۔
Semicon 2.0 Scheme: وزیراعظم مودی کی قیادت میں کابینہ نے ’سیمی کون 2.0‘ اسکیم کو کیا منظور، سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ اور چپ ڈیزائن کو ملے گا بڑا فروغ
حکومت کے مطابق اب تک 12 سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ یونٹس کو منظوری دی جا چکی ہے، جن میں 1.64 لاکھ کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری تجویز کی گئی ہے۔ ان منصوبوں میں ایک سلیکون فیب، ایک سلیکون کاربائیڈ فیب، ایک انٹیگریٹڈ گیلیم نائٹرائیڈ مائیکرو ایل ای ڈی ڈسپلے فیب اور نو پیکیجنگ یونٹس شامل ہیں۔
National Urea Investment Policy: وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ سے کھاد کی پیداوار بڑھانے کے لیے قومی یوریا سرمایہ کاری پالیسی-2026 کی ملی منظوری
حکومت کا کہنا ہے کہ قومی یوریا سرمایہ کاری پالیسی-2026 کی منظوری کے بعد ان منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد ممکن ہوگا، جس سے ملکی پیداوار میں اضافہ اور یوریا کے شعبے میں خود کفالت کے ہدف کے حصول کو مزید تقویت ملے گی۔ واضح رہے کہ محکمۂ کھاد نے 2012 میں یوریا کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے پالیسی نافذ کی تھی۔
Cabinet Approves 6-Lane Elevated Corridor: وزیراعظم مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے وارانسی میں گنگا کنارے 6 لین ایلیویٹڈ کوریڈور کو دی منظوری، ٹریفک جام سے ملی گے راحت
حکومت کے مطابق یہ کوریڈور این ایچ-19 اور وارانسی رنگ روڈ کے درمیان بغیر رکاوٹ رابطہ فراہم کرے گا، جس سے شہر کے اندر ٹریفک کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہوگا۔ اس سڑک کو 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اوسط سفری وقت تقریباً 60 منٹ سے کم ہو کر صرف 20 منٹ رہ جائے گا، جبکہ این ایچ-19 سے کاشی ریلوے اسٹیشن تک پہنچنے میں لگنے والا وقت بھی 50 منٹ سے گھٹ کر تقریباً 25 منٹ ہو جائے گا۔
Central Board of Education: ’وکست بھارت شکشا ادھیشٹھان بل‘ پر نظرثانی اور وسیع مشاورت ضروری: مرکزی تعلیمی بورڈ
مرکزی تعلیمی بورڈ نے مطالبہ کیا کہ بل کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی گئی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی(جے پی سی ) ریاستی حکومتوں، اعلیٰ تعلیمی اداروں، اساتذہ، طلبہ، ماہرینِ تعلیم اور دیگر متعلقہ فریقوں کی آراء اور تجاویز کو سنجیدگی سے زیرغور لائے، تاکہ مجوزہ قانون زیادہ متوازن، قابل عمل اور وسیع تعلیمی قبولیت کا حامل بن سکے۔
UP Assembly Elections: اترپردیش اسمبلی انتخابات 2027 کے پیش نظر حکومت اور تنظیم ایکشن موڈ میں، مختلف اضلاع میں بی جے پی کی سرگرمیوں میں آئی تیزی
بی جے پی کی حکمت عملی حکومت کی کارکردگی اور مضبوط تنظیمی ڈھانچے کے سہارے آئندہ اسمبلی انتخابات میں برتری برقرار رکھنے پر مرکوز ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔
India-UK CETA: بھارت-برطانیہ سی ای ٹی اے کے نفاذ سے مقامی خدمات اور مصنوعات کی مانگ میں ہوگا اضافہ، فکی نے وزیراعظم کو دی مبارکباد
فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) نے بدھ کے روز بھارت-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ (CETA) کے نفاذ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم معاہدہ بھارتی صنعت کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا، مسابقتی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور عالمی ویلیو چین میں بھارت کی شمولیت کو مزید مضبوط بنائے گا۔
Bankipur By-Election: بانکی پور ضمنی انتخاب سے بڑھیں جن سوراج کی مشکلیں، کئی سرکردہ لیڈر ہوئے بی جے پی میں شامل، ضمنی انتخاب پر پڑسکتا ہے اثر
سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ بانکی پور ضمنی انتخاب سے قبل جن سوراج کے کئی اہم رہنماؤں کی بی جے پی میں شمولیت انتخاب کو متاثر کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ بانکی پور اسمبلی حلقے سے چار مرتبہ کے رکن اسمبلی نتن نوین کے استعفیٰ کے بعد یہ ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔





