IMD Rain Alert: اگلے 60 گھنٹے قدرت کا الٹی میٹم! ایک بار پھر طوفان، موسلا دھار بارش، آسمانی بجلی اور سیلاب ایک ساتھ، محکمۂ موسمیات (IMD) کا خوفناک الرٹ
محکمۂ موسمیات (IMD) کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والا کم دباؤ کا نظام آئندہ 48 سے 60 گھنٹوں کے دوران ملک کی کئی ریاستوں میں موسلا دھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، مدھیہ پردیش اور پہاڑی ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جبکہ دہلی-این سی آر میں حبس اور نمی والا موسم برقرار رہنے کا امکان ہے۔
Navi Mumbai Airport: اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگ کا بڑا اعلان، نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز، ابوظہبی کیلئے کل روانہ ہوگی پہلی فلائٹ
اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز (AAHL) نے اعلان کیا ہے کہ نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (NMIA) سے باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ایئر انڈیا ایکسپریس 15 جولائی سے ہفتے میں تین دن براہِ راست سروس چلائے گی۔ ایئرپورٹ نے صرف سات ماہ میں 46 گھریلو شہروں کو جوڑ کر 23 لاکھ سے زائد مسافروں کو خدمات فراہم کیں
IRCTC to Launch New Website Tomorrow: آئی آر سی ٹی سی 15 جولائی کو لانچ کرے گا نئی ویب سائٹ، ٹکٹ بکنگ ہوگی پہلے سے کہیں زیادہ تیز، متعدد جدید سہولیات بھی ہوں گی دستیاب
مسافروں کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ویب سائٹ متعدد بھارتی زبانوں میں دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ معذور افراد، طلبہ اور مریضوں کے لیے خصوصی بکنگ سہولیات کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کر دیا گیا ہے، تاکہ انہیں مختلف مراحل سے نہ گزرنا پڑے۔
The Voice of Justice: Justice Gavai Speaks: نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن کے ہاتھوں ”دی وائس آف جسٹس: جسٹس گوائی اسپیکس“ کا اجرا
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس کتاب کو ایک اہم آئینی دستاویز قرار دیا، جو تجربے، آئینی نظم و ضبط اور عوامی ذمہ داری سے تشکیل پانے والی عدالتی فکر کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب آئین پسندی، قانون کی حکمرانی، سماجی انصاف اور جمہوری طرز حکمرانی کے حوالے سے گراں قدر بصیرت فراہم کرتی ہے اور بھارت میں آئینی مباحث اور قانونی تحقیق کو مزید تقویت بخشے گی۔
PM Modi to Inaugurate 4 Modern Railway Stations in Punjab: مودی حکومت کا پنجاب کو بڑا تحفہ، وزیر اعظم 17 جولائی کو ’امرت بھارت اسٹیشن اسکیم‘ کے تحت چار جدید ریلوے اسٹیشنوں کا کریں گے افتتاح
مرکزی حکومت کے مطابق ان ریلوے اسٹیشنوں کو جدید اور مسافروں کے لیے زیادہ سہولت بخش ٹرانسپورٹ مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے۔ تعمیرِ نو کے دوران ان کی مقامی ثقافتی شناخت اور منفرد طرزِ تعمیر کو بھی محفوظ رکھا گیا ہے۔
Data Centers In India: بھارت میں تیزی سے روزگار کا بڑا ذریعہ بنے گی ڈیٹا سینٹر انڈسٹری، 2030 تک ایک لاکھ انجینئروں کی ہوگی ضرورت
ڈیٹا سینٹر مارکیٹ 22 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ ٹیکنالوجی سے ماہر افرادی قوت کی مانگ میں بھی تیزی سے اضافہ ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
Clean Fuel in India: صاف ایندھن کی دوڑ میں بھارت نہیں ہے تنہا، ای-20 اپنا چکے ہیں دنیا کے کئی ممالک، ای-20 پروگرام عالمی سطح پر بائیو ایتھانول کے بڑھتے ہوئے استعمال کا حصہ
رپورٹ کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک پٹرول میں ایتھانول کی ملاوٹ بڑھا کر خام تیل پر انحصار کم کرنے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی لانے اور توانائی کی سلامتی کو مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارت بھی ای-20 کے ہدف کو حاصل کرنے کے بعد 2030 تک ای-30 کی جانب پیش رفت کر رہا ہے، جبکہ متعدد دیگر ممالک بھی آنے والے برسوں میں اپنے ایتھانول بلینڈنگ پروگرام کو مزید وسعت دینے کی تیاری میں مصروف ہیں۔
Iran Strongly Opposes UK’s Decision Regarding IRGC: آئی آر جی سی کے بارے میں برطانیہ کے فیصلے پر ایران کا سخت احتجاج، جوابی کارروائی کی دی وارننگ
ایران کے مطابق برطانیہ کا دنیا کے کئی ممالک، بالخصوص مغربی ایشیا کے داخلی معاملات میں مداخلت کا طویل ریکارڈ رہا ہے۔ اس کے علاوہ حالیہ عرصے میں ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں میں بھی برطانیہ کے تعاون کا الزام عائد کیا گیا۔
WB Govt Reservation Policy: سپریم کورٹ نے مغربی بنگال حکومت کو او بی سی فہرست سے 77 برادریوں کی منسوخی کے خلاف اپیل واپس لینے کی دی اجازت
ریاستی کابینہ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل واپس۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے 75 مسلم برادریوں سمیت 77 برادریوں کو او بی سی فہرست میں شامل کرنے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
Search Operation in Rajouri: راجوری میں دو مشتبہ افراد کی سرگرمی کے بعد سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، جنگلات میں تلاشی جاری
راجوری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ماضی میں بھی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے پیش نظر سکیورٹی فورسز مسلسل چوکس رہی ہیں۔ اسی وجہ سے کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔





