Bharat Express DD Free Dish

قومی

دہلی فسادات کو 6 سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود جمعیۃ علماء ہند آج بھی 200 ٹرائل مقدمات میں قانونی پیروی کر رہی ہے، جبکہ جمعیۃ کی قانونی جدوجہد کے نتیجے میں ہنوز 100 سے زائد افراد باعزت بری ہوچکے ہیں۔ ان مقدمات کی نگرانی جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا نیاز احمد فاروقی کی قیادت میں وکلاء کی ایک ٹیم کر رہی ہے۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس بات سے متاثر نہیں ہوتی کہ کوئی شخص فلمی ستارہ ہے یا نہیں۔ اگر کسی نے متعلقہ قوانین کے مطابق اپنے مکان میں تبدیلی کی اجازت حاصل کی ہے تو اس پر اعتراض کی کوئی معقول بنیاد نہیں بنتی۔

مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ہمارے پاس تحقیق پر مبنی رپورٹ موجود ہے، جس میں گزشتہ 10 برسوں کے دوران 38 نمایاں واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ان میں سے 83 فیصد ایسے تھے، جن میں متاثرہ افراد نے عام لباس پہن رکھا تھا اوران کی ظاہری وضع قطع سے کوئی نمایاں اسلامی شناخت ظاہر نہیں ہوتی تھی۔

 مشرقی دہلی کے کلیان پوری علاقے میں اہلیہ کے قتل کے الزام میں فرار چل رہے کانسٹبل منیش بھاٹی نے خود کو گولی مارلی۔ میوروہار کے پارک میں اس کی لاش ملی۔

مہاراشٹر اے ٹی ایس نے عوام، خصوصاً نوجوانوں، سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر نامعلوم یا مشتبہ افراد سے رابطہ کرنے سے گریز کریں۔ ساتھ ہی والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ اے ٹی ایس نے واضح کیا ہے کہ قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی سرگرمی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

رام مندرٹرسٹ کے خازن گووند دیو گری نے کہا کہ گنتی کے لئے بغیر جیب والی ڈریس ہوتی ہے۔ جانچ کبھی کبھی ہوتی تھی۔ اب لازمی کردی گئی ہے۔ یہ جانکاری رام مندرٹرسٹ کے خازن سوامی گووند دیوگری نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کبھی کبھی چیکنگ ہوتی تھی، لیکن اب اسے سختی سے نافذ کردیا گیا ہے۔

اڈانی گروپ کی برانڈ ویلیو 31.3 فیصد اضافے کے ساتھ 8.48 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ برانڈ فنانس انڈیا 100 رپورٹ 2026 میں اڈانی گروپ آٹھویں نمبر پر، اڈانی گرین انرجی اور اڈانی انرجی سلوشنز بھی ٹاپ فائیو انرجی برانڈز میں شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کامیڈین سمے رینا سمیت شو میں شریک دیگر کامیڈینز اور مہمانوں پر تین، تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور دو ہفتوں میں رقم جمع کرانے کی ہدایت بھی دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ سمے رینا نے کورٹ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور اس کے سامنے غلط بیانات پیش کیے۔

ہندو فریق کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد ان کا مندر ہے اور وہ اسے لے کر رہیں گے۔ اس کے بعد ہی کسی دیگر موضوع پر بات ہوسکتی ہے۔ دونوں فریق کی میٹنگ 20 منٹ کے اندر ہی بے نتیجہ رہی۔

حملوں میں ایک بھارتی ملاح ہلاک اور متعدد زخمی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے تجارتی جہازوں پر حملے فوری طور پر روکنے اور سفارتی مذاکرات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور متاثرہ بھارتیوں کی مدد کے لیے سفارتی مشن کو سرگرم کردیا گیا ہے۔