Bharat Express DD Free Dish

Delhi Crime News: بیوی کے قتل کے ملزم منیش بھاٹی نے کرلی خود کشی، دہلی پولیس کانسٹبل کا حیران کن قدم

 مشرقی دہلی کے کلیان پوری علاقے میں اہلیہ کے قتل کے الزام میں فرار چل رہے کانسٹبل منیش بھاٹی نے خود کو گولی مارلی۔ میوروہار کے پارک میں اس کی لاش ملی۔

نئی دہلی: بیوی کا گولی مارکرقتل کرکے فرارچل رہے دہلی پولیس کے کانسٹبل منیش بھاٹی نے خودکشی کرلی ہے۔ منیش بھاٹی نے خود کوسروس ریوالورسے گولی مارلی۔ پولیس کومنگل کی شام کو منیش بھاٹی کی لاش مشرقی دہلی کے میوروہارکے پاس ایک پارک میں ملی۔ مشرقی دہلی کے کلیان پوری علاقے میں بیوی کے قتل کومبینہ طورپرانجام دینے کے بعد وہ فرارچل رہا تھا۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

ملزم شخص نے بیوی کویوم پیدائش پرگولی ماردی تھی۔ منیش اوراس کی اہلیہ پرینکا کے درمیان بیچ سڑک پرسخت بحث شروع ہوگئی تھی۔ پرینکا مبینہ طورپرپریشان تھی کیونکہ اس کے شوہر نے اسے یوم پیدائش کی مبارکباد نہیں دی، جس سے بحث شروع ہوگئی اوراس کے بعد قتل کا یہ پورا معاملہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق، پرینکا اوراس کے شوہرگھرپربحث کے بعد پیرکی صبح دوپہیہ گاڑی پراپنے نیوونود نگرواقع رہائش گاہ سے ایک ساتھ نکلے۔ اس نے اپنی بیوی کے سینے پرگولی ماردی اور اسے سڑک کنارے خون سے شرابورچھوڑکرموقع سے فرارہوگیا۔ اس حادثہ کے بعد اسے لال بہادرشاستری اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔

مہلوکہ کی فیملی نے دعویٰ کیا کہ دونوں پرینکا کے یوم پیدائش پرصبح تین بجے ایک ساتھ گھرسے نکلے تھے۔ پرینکا کے بھائی راہل اورمنیش کے مطابق، راستے میں ان کے بیچ مبینہ طورپر بحث ہونے لگی، جس کے بعد کانسٹبل نے لال بہادرشاستری اسپتال کے نزدیک اپنی اہلیہ کومبینہ طورپرگولی ماردی۔ اس کے بعد وہ اسے شدید طورپرزخمی حالت میں چھوڑکربھاگ گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی برآمد کی ہے، جس میں جوڑے کواپنی بائیک روکتے اوربحث کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read