Bharat Express DD Free Dish

قومی

پولیس کے مطابق، بہاربند کا اثرریاست کے مختلف علاقوں میں ملا جلا رہا۔ پٹنہ میں پتھراؤ کے واقعات پیش آئے، جبکہ نالندہ، نوادہ، جہان آباد اورروہتاس اضلاع میں بند کا اثرنسبتاً کم رہا۔ دوسری جانب تیج پرتاپ یادو نے ہفتہ کے روزکاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھجیت دیپکے سے بہارآنے اورسمراٹ چودھری کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے خلاف تحریک میں شامل ہونے کی اپیل کی۔

آئی ایم سی آرکے چیئرمین اورسابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب کی کوششوں سے کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا میں منعقدہ ملت اسلامیہ ہند کو درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کرنے کے بعد ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں محمد ادیب کے علاوہ جموں وکشمیرکی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی، سابق مرکزی وزیرسلمان خورشید، تلگانہ کے وزیراعلی کے مشیرمحمد علی شبیر، جماعت اسلامی ہند کے نائب صدرملک معتصم خان، مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد، درگاہ اجمیرکے گدی نشین سرورچشتی، سابق مرکزی وزیرعلی اشرف فاطمی، اے پی سی آر کے کنوینرندیم خان، آئی ایم سی آر کے جنرل سکریٹری محمد اعظم بیگ وغیرہ نے شرکت کی۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی کے کارکنان کے لئے عہدے سے کہیں زیادہ اہم ملک، ہماری نوجوان پیڑھی اور طالب علم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت ملک کے نوجوانوں کا احترام کرتی ہے اور پیپر لیک کے خلاف سدھار کے لئے پابندعہد ہے۔

جنترمنترپرطلبا اورنوجوانوں کے ملک گیراحتجاج کے درمیان آج  مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندرپردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کاکروچ جنتا پارٹی، اپوزیشن، مختلف آرگنائزیشن کے ملک گیراحتجاج کے بعد یہ استعفیٰ دیا۔ انہوں نے وزیراعظم نریندرمودی کو اپنا استعفیٰ بھیجا، جس کے بعد احتجاج کررہے طلبا خوشی سے جھوم اٹھے۔ دھرمیندرپردھان نے سوشل …

حکومت اور کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے درمیان تین مرحلوں پر مشتمل مذاکرات کے بعد تمام اہم مطالبات پر اتفاقِ رائے ہو گیا۔ حکومت نے تعلیم سے متعلق پانچ نکاتی چارٹر پر غور و خوض اور اس پر بات چیت کا تحریری یقین دلایا ہے۔

دہلی میں اپنی تحریک کے اختتام کے بعد کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) نے اپنے اگلے مرحلے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ تنظیم کے صدر ابھیجیت دیپکے نے اشارہ دیا ہے کہ دہلی کے بعد ان کی مہم یہیں ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اگلا احتجاج کہاں ہوگا اور کن مسائل پر کیا جائے گا، اس کا خاکہ بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دھرمیندرپردھان کے استعفیٰ پرکہا کہ انہیں جانا ہی تھا۔ انہوں نے کہا، ’’پردھان ایک علامت ہیں- بدعنوانی کی علامت، تعلیمی نظام کی بربادی کی علامت، نااہلی کی علامت۔ انہیں جانا ہی تھا اور اچھا ہوا کہ وہ چلے گئے۔‘‘

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر سلیم انجینئرنے کہا:"ہم اس تحریک کے دوران دہلی اوربہارمیں پُرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے جااستعمال پربھی شدید تشویش کا اظہارکرتے ہیں۔ پولیس کی مبینہ زیادتیوں، جن میں لاٹھی چارج، پیلٹ گن کا استعمال، قریب سے آنسوگیس کے گولے داغنا اور پُرامن مظاہرین کوغیرقانونی طورپرحراست میں لینا شامل ہے، نہایت تشویش ناک ہیں اوران کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، جبکہ پرلہاد جوشی کو وزارتِ تعلیم کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔

سی جے پی نے احتجاج واپس لے لیا: مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے چند ہی گھنٹوں بعد ہفتے کے روز حکومت اور کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے درمیان ایک اور اہم ملاقات ہوئی۔ بات چیت کے بعد CJP نے اپنا احتجاج واپس لینے کا اعلان کر دیا۔