Azad Samaj Party to contest on all seats: چندر شیکھر آزاد یوپی ہی نہیں بلکہ ان ریاستوں میں بھی بی جے پی-کانگریس کی بڑھا سکتے ہیں مشکلات
چندر شیکھر آزاد نے کہا کہ اگر کوئی انہیں ووٹ کٹوا کہتا ہے تو وہ غلط ہے۔ انہوں نے بہوجن سماج پارٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ ہماری پارٹی نے صرف دو سیٹوں پر الیکشن لڑا لیکن باقی 78 سیٹوں پر انہوں نے کیا کمال دکھادیا۔
Rahul Gandhi in Hathras: راہل گاندھی نے ہاتھرس بھگدڑ کے متاثرین سے کیا یہ وعدہ، اہل خانہ نے کہا- ہم سے پوچھا کہ…
کانگریس نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ آج اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہاتھرس حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی اور انہیں ہمت دی۔ ہاتھرس میں بھگدڑ میں 100 سے زائد افراد المناک طور پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
Hindus are Simple and Tolerant- Dr. Rajeshwar Singh: راہل گاندھی ہندوؤں کے صبر کا امتحان نہ لیں – ڈاکٹر راجیشور سنگھ
'راہل جی'، خوشامد کی سیاست میں تمام حدیں نہ پار کریں، ملک کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی - ڈاکٹر راجیشور سنگھ
پپو یادوکو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیسے ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟
بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف پپو یادو کو بڑی ذمہ داری مل سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، کانگریس پارٹی پپو یادو کو جلد ہی بہارکا ریاستی صدر بنانے کا اعلان کرسکتی ہے۔
Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ
ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی چھڑک کر ان کا استقبال کیا گیا۔ ہندوستانی ٹیم کے استقبال کے لیے شائقین کی بڑی تعداد ایئرپورٹ کے باہر جمع تھی۔
Jamiat Ulama-i-Hind will Pass Resolutions: مولانا محمود مدنی کا بالواسطہ حکومت کوانتباہ، ملک نفرت سے نہیں چلے گا، جمعیۃ علماء ہند کے اجلاس میں یوسی سی اور سوریہ نمسکار کے خلاف تجویز منظور
نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کی مرکزی مجلس منتظمہ کا اہم اجلاس اس کے صدردفتر نئی دہلی میں آج صبح شروع ہوا، جس میں ملک بھر سے جمعیۃ علماء ہند کے تقریباََ دو ہزاراراکین ومشاہیرنے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت مولانا محمود اسعد مدنی صدرجمعیۃ علماء ہند کررہے ہیں۔ اجلاس کی پہلی نشست میں ملک …
Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟
اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب ان پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے کام کرنے اور اس کے پروگرام سے ہمدردی رکھنے کا الزام لگایا گیا۔ یہ الزامات کسی اور نے نہیں بلکہ چائنا پروجیکٹ کے ایک سابق ملازم نے لگائے تھے۔
وکلاء نے چیف جسٹس کو لکھا خط، دہلی ہائی کورٹ میں اروند کیجریوال کی ضمانت پر روک لگانے سے متعلق کہی یہ بڑی بات
چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کو 157 وکلاء نے خط لکھا ہے۔ اس میں ٹرائل کورٹ کے چھٹی والے ججوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زیرالتواء مقدمات میں حتمی احکامات جاری نہ کرنے کے لئے کہے جانے والے مبینہ داخلہ رابطے پر تشویش کا اظہارکیا ہے۔
Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم
پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج کیا جائے اور اس کے خاطیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے جاں بحق ہونے والے اور مجروحین کو فی کس ایک کروڑمعاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Rahul Gandhi Gujarat Visit: اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد راہل گاندھی کا پہلا گجرات دورہ، پارلیمنٹ میں دیا تھا چیلنج
راہل گاندھی کے اس گجرات دورے کو بہت اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ پارلیمنٹ میں ہندو ازم پر بیان دینے کے بعد گجرات ریاستی کانگریس کے دفتر پر بی جے پی کارکنوں نے حملہ کر دیا تھا۔





