Tata Sons new era: ٹاٹا سنزکا نیا دور،40سال بعداین چندرشیکھرن کی رخصتی،ہندوستان کی سب سے بڑی کاروباری سلطنت کون سنبھالےگا؟
1987 میں TCS میں بطور ٹرینی پروگرامر کیریئر شروع کرنے والے این. چندرشیکھرن فروری 2027 میں ٹاٹا سنز کے چیئرمین کے عہدے سے سبکدوش ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کے فیصلے کے بعد ٹاٹا گروپ کی 17 لسٹڈ کمپنیوں کا مجموعی مارکیٹ کیپ ایک ہی دن میں 68,119 کروڑ روپے کم ہوگیا۔
Devotee Rush On Third Sawan Monday: ساون کے تیسرے سوموار پر ہری دوار میں امڈے گا عقیدت کا سیلاب، کیلاش آنند گری جی مہاراج کی 22 گھنٹے کی سادھنا توجہ کا مرکز
ساون کے تیسرے سوموار کے موقع پر ہری دوار میں شردھالوؤں کی بڑی تعداد کے پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ سوامی کیلاش آنند گری مہاراج کی 22 گھنٹے کی بھکتی سادھنا خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
Harsimrat Kaur demands NIA probe into attack on Sukhbir Badal: ہرسمرت کور نے سکھبیر بادل پر حملے کی NIA جانچ کا مطالبہ کیا، وزیر داخلہ امت شاہ کولکھا خط
شرومنی اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور بادل نے ناندیڑ میں سکھبیر سنگھ بادل پر ہوئے حملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں بین ریاستی یا بین الاقوامی سازش کے امکان کی بھی تحقیقات کی ضرورت ظاہر کی۔
National Highway suddenly sank during heavy rain: موسلادھار بارش کے دوران اچانک نیشنل ہائی وے کا بڑا حصہ دھنسا، تین ٹرک کھائی میں گرے، آمدورفت متاثر
اوڈیشہ کے کینڈرپاڑہ ضلع میں شدید بارش کے دوران NH-53 کا نوتعمیر شدہ حصہ اچانک دھنس گیا۔ اس دوران سڑک سے گزر رہے تین ٹرک بے قابو ہوکر پلٹ گئے اور سڑک کنارے کھائی میں جا گرے۔ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد حکام نے موقع کا معائنہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔
LPG Gas Cylinder Update: گیس صارفین کے لیے اہم خبر، 16 اگست کے بعد نہیں ملے گا گیس سلنڈر! فوراً کروا لیں یہ کام، ورنہ اٹک سکتی ہے بکنگ اور سبسڈی
گیس صارفین کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ گھریلو گیس کنکشن رکھنے والے صارفین کے لیے ای-کے وائی سی مکمل کرانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس عمل کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ آج 16 اگست مقرر کی گئی ہے۔ ایسے صارفین جو مقررہ مدت تک اپنی ای-کے وائی سی مکمل نہیں کراتے، انہیں اگلے دن سے گیس سلنڈر کی بکنگ اور فراہمی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Elections 2027 a challenge for BSP: برہمن چہروں کی کمی کے درمیان 2027 میں بی ایس پی کیسے دوبارہ بنائے گی سوشل انجینئرنگ کا فارمولہ؟
2007 میں دلت-برہمن اتحاد کے ذریعے اتر پردیش میں اقتدار حاصل کرنے والی بہوجن سماج پارٹی کے سامنے 2027 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے پرانے برہمن چہروں کی غیر موجودگی میں سماجی اتحاد کو دوبارہ مضبوط کرنے کا چیلنج ہے۔
Bhogapuram Airport: آندھرا پردیش کے بھوگاپورم ایئرپورٹ سے کمرشل پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل، دیر رات سے مسافر بھر سکیں گے اڑان
نوتعمیر شدہ اللوری سیتارام راجو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 17 اگست کی رات 12:01 بجے سے کمرشل پروازیں شروع ہوں گی۔ پہلے روز حیدرآباد، دہلی، ممبئی، چنئی، بنگلورو، کولکاتا اور تروپتی سمیت مختلف شہروں کے لیے 31 پروازیں چلائی جائیں گی۔ ایئرپورٹ کو پہلے ہی ڈی جی سی اے سے ایروڈروم لائسنس مل چکا ہے۔
Bharat Tiwari Case: معاوضہ نہیں، بیٹے کے لیے انصاف چاہیے! ماں آشا دیوی کی جذباتی اپیل، قصورواروں کو سزا دینے کا مطالبہ
بہار کے بھوجپور ضلع کے بلؤٹی گاؤں میں بھرت تیواری کی موت کے بعد ان کی والدہ آشا دیوی نے حکومت سے مالی مدد یا ملازمت کے بجائے اپنے بیٹے کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ آشا دیوی نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح بھرت کی موت کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری اور انہیں سخت سزا دلانا ہے۔
PM Modi Feeding Friends is my Daily Habit: ’دوستوں کو کھانا کھلانا میری روزمرہ کی عادت‘: وزیر اعظم مودی کا دکھا خاص انداز
وزیر اعظم نریندر مودی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنی سرکاری رہائش گاہ پر گایوں کو چارہ اور موروں کو دانہ کھلاتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اسے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور لوگ وزیر اعظم کی اس روزمرہ کی سرگرمی پر گفتگو کر رہے ہیں۔
Amit Shah Paid Tribute on Atal Ji Anniversary: اٹل جی کی عظیم شخصیت ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی، امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے پیش کیا خراجِ عقیدت
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اٹل بہاری واجپئی کو ہندوستانی سیاست کا ’یگ پرش‘ قرار دیتے ہوئے ان کی طویل پارلیمانی زندگی اور غیر معمولی خطابت کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ، صحافی، شاعر اور وزیر اعظم کے طور پر واجپئی کی اپنی منفرد شناخت تھی۔





