Amit Shah targeted Congress: ووٹ بینک کی خاطر کانگریس نے ’وندے ماترم‘ کو بھلا دیا تھا، ملک کبھی معاف نہیں کرے گا: امت شاہ
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجستھان کے چتوڑ گڑھ ضلع کے نمباہیڑا میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے 21 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے راجستھان کے 15 اضلاع میں تقریباً 5,659 کروڑ روپے کی لاگت والے 944 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔
I am proud to be an ‘Urban Naxal’: مجھے دماغی نکسل ہونے پرفخر ہے، پی ایم مودی کے بیان پر پی چدمبرم کا پلٹ وار
پی چدمبرم نے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’دماغی نکسل‘ کہلانے پر فخر ہے۔ ان کے اس بیان کو مرکز کی پالیسیوں اور وزیر اعظم کی سیاسی زبان کے خلاف کانگریس کی مخالفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔کانگریس اس سے قبل بھی وزیر اعظم کی جانب سے ’اربن نکسل‘ اور اب ’دماغی نکسل‘ جیسے الفاظ کے استعمال پر سوال اٹھاتی رہی ہے۔
7th pass were treating patients in Mumbai: ممبئی میں 7ویں پاس کررہے تھے مریضوں کا علاج، 5ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی، 1.19 لاکھ روپئے کی دوائیں ضبط
پولیس کے مطابق ایک ملزم کی تعلیمی قابلیت انتہائی کم تھی اور وہ مبینہ طور پر صرف ساتویں جماعت تک پڑھا ہوا تھا۔ اس کے باوجود وہ کلینک چلا کر لوگوں کا علاج کر رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران کلینک کو سیل کر دیا۔
Akhilesh targets BJP: اکھلیش کا بی جے پی پر حملہ، کہا- نالے بھرے ہیں اور اسمارٹ سٹی کی باتیں کررہےہیں، ایکسپریس وے پر جگہ جگہ گڑھے
اکھلیش یادو نے کہا کہ جس طرح ماضی میں انگریزوں سے اپنے حقوق کے لیے جنگ لڑی گئی، اسی طرح آج بھی حکومت کے سامنے اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے آئین کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی والوں سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ پورا لکھنؤ کچرے سے بھرا ہوا ہے۔
PM Modi thanks Israeli President: وزیراعظم مودی نے یوم آزادی کی مبارکباد پر ادا کیا اسرائیلی صدر کا شکریہ، اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
وزیراعظم مودی کا یہ بیان اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی جانب سے بھارت کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیے جانے کے بعد سامنے آیا۔ ہرزوگ نے بھارت کی آزادی کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستی کو سراہا۔
Netanyahu greets PM Modi: نیتن یاہو نے 80ویں یوم آزادی پر وزیراعظم مودی کو دی مبارکباد، بھارت اور اسرائیل کی دوستی کو بتایا مستقبل کی تعمیر کا ذریعہ
دنیا بھر سے موصول ہونے والے یہ مبارکبادی پیغامات ایسے وقت میں آئے ہیں جب بھارت اپنی آزادی کی 80ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ مختلف ممالک کے رہنماؤں اور حکومتوں نے بھارت کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔ ان پیغامات سے بھارت کے وسیع سفارتی روابط اور دوستی، تعاون، امن اور خوشحالی پر مبنی خطے کے قیام کے لیے اس کی شراکت داری کی اہمیت بھی اجاگر ہوتی ہے۔
Farmers Delhi Chalo March: کسانوں کا دہلی کوچ کا اعلان، دیر رات ہریانہ-پنجاب سرحد سیل، 5 سطحی بیریکیڈنگ
کسانوں کو دہلی کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے انتظامیہ نے خنوری بارڈر پر 5 سطحی بیریکیڈنگ کی ہے۔ پولیس فورس کے ساتھ دیگر سکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے سرحد پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔دوسری جانب کسان لیڈروں نے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر پولیس نے انہیں دہلی کوچ یا پیدل یاترا سے روکنے کی کوشش کی تو وہ اسی مقام پر غیر معینہ مدت کے لیے دھرنا اور احتجاج شروع کردیں گے۔
Jyoti Prakash Diwas Batala: بٹالہ دربار میں گرو بھکتی اور وطن کے تئیں عقیدت کا عظیم سنگم، سنت ترلوچن درشن داس جی کی موجودگی میں منایا گیا جیوتی پرکاش دیوس
اس مقدس سماگم میں گرو کا آشیرواد حاصل کرنے کے لیے ہفتے کی صبح سویرے سے ہی اچلی گیٹ بائی پاس واقع بٹالہ دربار میں عقیدت مندوں کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہوگئی تھی۔ پنجاب، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش اور جموں و کشمیر کے علاوہ کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ سمیت کئی ممالک سے بھی ہزاروں کی تعداد میں سادھ سنگت نے شرکت کی۔عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر دربار انتظامیہ اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی، ٹریفک کنٹرول، پارکنگ اور طبی سہولیات کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے۔
Found dead at Trinamool office: مغربی بنگال کے سابق ڈپٹی اسپیکر آشیش بنرجی کی پھندے سے لٹکی ملی لاش ، خودکشی نوٹ میں لکھا: سیاست میں آنا میری سب سے بڑی غلطی تھی
آشیش بنرجی رام پورہاٹ اسمبلی حلقے سے پانچ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ 2021 سے 2026 تک مغربی بنگال اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی رہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حکومت میں انہوں نے کئی اہم محکموں کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ 2017 سے 2021 کے دوران وہ ریاست کے وزیر زراعت بھی رہے تھے۔سیاست میں طویل عرصے تک سرگرم رہنے والے آشیش بنرجی کو ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈروں میں شمار کیا جاتا تھا۔
Atal Bihari Vajpayee Death Anniversary: پی ایم مودی، امت شاہ سمیت کئی لیڈروں نے اٹل بہاری واجپئی کی برسی پر پیش کی خراج عقیدت
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سابق وزیر اعظم کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اٹل جی غیر معمولی بصیرت رکھنے والے ایک عظیم سیاست داں تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک کی خدمت کے لیے وقف کردی۔





