PM Modi share Sanskrit Shlok:’نہ جھکو، نہ رکو‘! وزیر اعظم مودی نے شیئر کیا سنسکرت کا شلوک، جانیں کیا ہے مطلب
وزیر اعظم گزشتہ چند دنوں سے مسلسل سنسکرت کے سوبھاشِت شیئر کر رہے ہیں، جن میں ملک کے عوام کے لیے اتحاد، محنت اور پختہ عزم جیسے پیغامات دیے جا رہے ہیں۔
Mallikarjun Kharge on Amit Shah: جب میں ایم ایل اے بنا تو امت شاہ بچے تھے، ملکارجن کھڑگے کا بی جے پی پر سخت حملہ
کھڑگے نے بی جے پی پر مذہبی بنیادوں پر امتیاز برتنے کا الزام بھی لگایا۔ انہوں نے ہلدوانی میں اپنی سیاسی ریلی کے بعد مبینہ طور پر مقام کی ’شدھی کرن‘ کرائے جانے کے معاملے پر سخت اعتراض کیا۔الزام ہے کہ 8 اگست کو کھڑگے کی ریلی کے دو دن بعد 10 اگست کو شری رام سینا نے اسی مقام پر گنگاجل کا چھڑکاؤ کیا اور ہون کیا۔ اس واقعے کے بعد سیاسی تنازع پیدا ہوگیا۔ کانگریس لیڈروں نے الزام لگایا کہ یہ دلتوں کے خلاف امتیازی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔
Amit Shah’s special message: نرملا سیتارمن کی سالگرہ پر وزیر داخلہ امت شاہ کا خصوصی پیغام، کہا- ’قومی تعمیر میں آپ کا کردار اہم‘
امت شاہ کے پیغام میں خاص طور پر اقتصادی ترقی کو قومی تعمیر کی بنیاد قرار دیتے ہوئے نرملا سیتارمن کی ذمہ داریوں اور خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں امت شاہ کے اس پیغام کو بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان باہمی تال میل اور احترام کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Nirmala Sitharaman Birthday: نرملا سیتارمن کی سالگرہ پر وزیر اعظم مودی سمیت سرکردہ لیڈروں نے دی مبارکباد، اقتصادی اصلاحات اور آتم نربھر بھارت میں کردار کو سراہا
وزیر اعظم مودی نے اپنی مبارکباد میں کہا: ’’نرملا سیتارمن جی کو سالگرہ کی دلی مبارکباد۔ اصلاحات اور اقتصادی ترقی پر ان کی توجہ مضبوط اور خود کفیل بھارت کی ہماری کوششوں کو رفتار دے رہی ہے۔ میری دعا ہے کہ انہیں طویل اور صحت مند زندگی نصیب ہو۔‘‘
Adani Ports : کیرالہ کی وزنجھم بندرگاہ میں مکمل EXIM آپریشنز کا آغاز، جنوبی ہندوستان کے لیے عالمی تجارتی گیٹ وے بننے کی تیاری
اشونی گپتا کے مطابق وِزنجھم بندرگاہ نے اپنے پہلے مکمل سال کے آپریشن میں 23 لاکھ سے زیادہ TEUs کنٹینرز ہینڈل کیے اور ہندوستان کی ٹرانس شپمنٹ کنٹینر مارکیٹ کا تقریباً 30 فیصد حصہ حاصل کیا۔ بندرگاہ تقریباً 400 میٹر لمبے انتہائی بڑے کنٹینر جہازوں کو بھی ہینڈل کرچکی ہے۔APSEZ اب تک وِزنجھم میں 7,700 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرچکی ہے،
Vinod Tawde Appointed UP BJP In-charge: ونود تاوڑے بنے یوپی بی جے پی کے انچارج، جانئے کس کو ملی گجرات اور پنجاب کی کمان
اتر پردیش اور پنجاب میں اگلے سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، جبکہ گجرات میں 2027 کے آخر میں انتخابات متوقع ہیں۔ ایسے میں بی جے پی نے تینوں ریاستوں کے لیے تنظیمی ذمہ داریاں طے کرکے انتخابی تیاریوں کو رفتار دے دی ہے۔ ستیش پونیا کو پنجاب کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران بھی پارٹی کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔
Twisha Sharma Case: سی بی آئی چارج شیٹ میں ٹویشا سرما کا ایک جذباتی اور دل دہلا دینے والا آخری پیغام ، جو انہوں نے اپنی بھابھی کو بھیجا تھا
سی بی آئی نے اپنی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ 12 مئی کی رات 9 بج کر 36 منٹ پر بھیجا گیا یہ میسج تحقیقات کا اہم ترین حصہ بن گیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق اس پیغام سے ان مبینہ ذہنی اذیتوں اور دباؤ کا اندازہ ہوتا ہے، جن کا سامنا ٹوِیشا کو کرنا پڑ رہا تھا۔چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شوہر سمرتھ سنگھ اور ساس گری بالا سنگھ کی جانب سے مبینہ طور پر کی جانے والی ذہنی ہراسانی اور دباؤ نے ٹوِیشا کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا۔
AI technologies: اے آئی سے متاثرہ شعبوں میں نوجوانوں کی ملازمتوں میں بڑی کمی، جنریٹو اے آئی کے بعد روزگار پر بڑھا دباؤ
شعبہ وار اعداد و شمار کے مطابق نوجوانوں کے روزگار میں سب سے زیادہ کمی آئی ٹی سروسز کے شعبے میں ہوئی، جہاں ملازمتوں کی تعداد 31.4 فیصد گھٹ گئی۔ پبلشنگ کے شعبے، جس میں سافٹ ویئر اور ویب ڈیزائن سے متعلق پیشے بھی شامل ہیں، نوجوانوں کی ملازمتوں میں 27.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
Major Action by NIA Court: این آئی اے عدالت کا بڑا ایکشن، پاکستان میں موجود مبینہ دہشت گرد ہینڈلر کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
این آئی اے نے عدالت کے سامنے اپنی درخواست میں کہا کہ ملزم تفتیش اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فرار ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے بھی ملزم کو مفرور پایا۔ اس کے بعد عدالت نے این آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔این آئی اے کے مطابق اس کارروائی کا مقصد فرار ملزمان کو قانونی کارروائی کے دائرے میں لانا اور کیس کی تحقیقات کو مزید آگے بڑھانا ہے۔
Kejriwal identified himself as an “intellectual Naxal: اچھے سرکاری اسکول اور بہتر سرکاری اسپتال چاہتے ہیں، وہ بھی وزیر اعظم کے معیار کے مطابق دماغی نکسل ہیں- اروند کیجریوال
اروند کیجریوال نے اپنے بیان میں آزادیٔ ہند کے عظیم انقلابی شہید بھگت سنگھ اور آئین ساز ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بھگت سنگھ زندہ ہوتے تو وزیر اعظم انہیں بھی دِماغی نکسل قرار دے دیتے۔ اسی طرح اگر بابا صاحب امبیڈکر آج زندہ ہوتے، جنہوں نے ملک میں سب کی برابری کے لیے جدوجہد کی، تو کیجریوال کے مطابق انہیں بھی دِماغی نکسل کہنے سے نہیں بخشا جاتا۔





