Bharat Express DD Free Dish

Vinod Tawde Appointed UP BJP In-charge: ونود تاوڑے بنے یوپی بی جے پی کے انچارج، جانئے کس کو ملی گجرات اور پنجاب کی کمان

اتر پردیش اور پنجاب میں اگلے سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، جبکہ گجرات میں 2027 کے آخر میں انتخابات متوقع ہیں۔ ایسے میں بی جے پی نے تینوں ریاستوں کے لیے تنظیمی ذمہ داریاں طے کرکے انتخابی تیاریوں کو رفتار دے دی ہے۔ ستیش پونیا کو پنجاب کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران بھی پارٹی کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو تیز کرتے ہوئے تنظیم میں بڑی ذمہ داریوں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے سینئر لیڈر ونود تاوڑے کو اتر پردیش کا انچارج مقرر کیا ہے، جب کہ جگدیش ایشور بھائی پٹیل کو ان کا شریک انچارج بنایا گیا ہے۔ اسی طرح ترون چُگ کو گجرات اور ستیش پونیا کو پنجاب کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔خاص بات یہ ہے کہ پیر کے روز ہی بی جے پی نے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ونود تاوڑے اور ستیش پونیا کو قومی جنرل سکریٹری مقرر کیا تھا۔ وہیں راجیہ سبھا رکن ترون چُگ کو پنجاب سے قومی دفتر کا انچارج بنایا گیا ہے۔ دو دن میں جاری ہونے والی پارٹی کی دو فہرستوں سے واضح ہے کہ بی جے پی نے 2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے۔

تین اہم ریاستوں پر پارٹی کی توجہ

اتر پردیش اور پنجاب میں اگلے سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، جبکہ گجرات میں 2027 کے آخر میں انتخابات متوقع ہیں۔ ایسے میں بی جے پی نے تینوں ریاستوں کے لیے تنظیمی ذمہ داریاں طے کرکے انتخابی تیاریوں کو رفتار دے دی ہے۔ ستیش پونیا کو پنجاب کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران بھی پارٹی کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔ اب انہیں پڑوسی ریاست پنجاب کی کمان سونپی گئی ہے۔ پیر کو جاری بی جے پی کی تنظیمی فہرست میں پنجاب سے منپریت سنگھ بادل کو قومی نائب صدر بھی مقرر کیا گیا تھا۔ گجرات سے پارٹی کی نئی فہرست میں چارلیڈروں کو اہم ذمہ داریاں ملی ہیں۔ ورشا بین نریندر بھائی دوشی کو قومی نائب صدر، روہن گپتا اور جگدیش ایشور بھائی پٹیل کو قومی سکریٹری جبکہ ہیما نگ جوشی کو بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

ونود تاوڑے کے نام پر پہلے سے تھیں قیاس آرائیاں

ونود تاوڑے گزشتہ کئی ماہ سے اتر پردیش میں مسلسل سرگرم تھے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کابینہ کی توسیع کے دوران بھی بتایا گیا تھا کہ انہوں نے وزارتی عہدوں کے لیے ناموں کا پینل تیار کرکے مرکزی قیادت کو پیش کیا تھا۔ اس کے بعد تنظیمی توسیع میں بھی انہوں نے فعال کردار ادا کیا۔تاوڑے بی جے پی کی تقریباً ہر اہم تنظیمی میٹنگ میں موجود رہتے تھے۔ ان کی مسلسل سرگرمی کے بعد ہی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ انہیں اتر پردیش کا انچارج بنایا جاسکتا ہے۔ اب پارٹی نے ان قیاس آرائیوں کو حقیقت میں بدلتے ہوئے انہیں یوپی کی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

ذات پات کے حساب سے بھی اہم تقرری

اتر پردیش میں نئی تنظیمی ذمہ داریوں کو ذات پات کے سیاسی توازن کے تناظر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک جنرل کاسٹ سے تعلق رکھتے ہیں، جبکہ نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور تنظیمی عہدے پر موجود دھرم پال سینی او بی سی برادری سے آتے ہیں۔ اتر پردیش بی جے پی کے صدر پنکج چودھری بھی او بی سی کی کرمی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایسے میں مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے اور مراٹھا برادری کے ونود تاوڑے کی تقرری کو پارٹی کی وسیع سماجی اور انتخابی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read