Bharat Express DD Free Dish

vinod tawde

اتر پردیش اور پنجاب میں اگلے سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، جبکہ گجرات میں 2027 کے آخر میں انتخابات متوقع ہیں۔ ایسے میں بی جے پی نے تینوں ریاستوں کے لیے تنظیمی ذمہ داریاں طے کرکے انتخابی تیاریوں کو رفتار دے دی ہے۔ ستیش پونیا کو پنجاب کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ انہوں نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے دوران بھی پارٹی کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔

بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں پیسے بانٹنے کا الزام لگایا۔ بہوجن وکاس اگھاڑی کے صدر ہتیندر ٹھاکر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ونود تاوڑے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر لوگوں میں پیسے بانٹ رہے ہیں۔

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ضوابط اچھی طریقے سے معلوم ہیں اوروہ بے وقوف نہیں ہیں کہ وہ ہوٹل میں ایسا کام کریں گے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونے مہاراشٹرالیکشن میں ووٹنگ سے 14 گھنٹے پہلے بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے کے پاس مبینہ طورپرنقد پکڑے جانے پرتبصرہ کیا ہے۔

ممبئی کے وسئی ورارمیں بہوجن وکاس اگھاڑی نے ونود تاؤڑے پر پیسے تقسیم کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اب الیکشن کمیشن کی شکایت پر ان کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔

مہاراشٹر کے وسئی ورارمیں جم کرہنگامہ ہوا ہے۔ یہاں بہوجن وکاس اگھاڑی نے بی جے پی کے سینئرلیڈرونود تاؤڑے پرپیسے تقسیم کرنے کا الزام لگایا ہے۔

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ونود تاوڑے آج پارٹی کے سب سے زیادہ سرگرم عہدیداروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کو بی جے پی میں شامل کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔