Bharat Express DD Free Dish

قومی

قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار مسلسل دوسرے دن بھی ’انتہائی خراب‘ زمرے میں ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) نے منگل کی صبح 6 بجے تک ہوا کے معیار کا انڈیکس (AQI) 310 پر ریکارڈ کیا۔

نئی دہلی سیٹ کو ایک وی آئی پی سیٹ سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے بی جے پی اور کانگریس دونوں نے اپنے اہم لیڈروں کو امیدوار کے طور پر کھڑا کیا ہے، جس سے مقابلہ اور بھی دلچسپ ہو گیا ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ آتیشی کالکاجی سیٹ سے الیکشن لڑ رہی ہیں جہاں ان کا مقابلہ کانگریس کی الکا لامبا اور بی جے پی کے سابق ایم پی رمیش بدھوڑی سے ہوگا۔

بہار میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ سمستی پور اور موتیہاری سمیت کئی علاقوں میں صبح 6.40 بجے زمین کانپنے لگی۔ معلومات کے مطابق زمین تقریباً 5 سیکنڈ تک لرزتی رہی۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ خوف و ہراس کے باعث گھروں سے باہر نکلنے لگے۔

دہلی میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ ابھی الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا۔ لیکن ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کل یعنی 7 جنوری کو ہو سکتا ہے۔

نیوشمع لیبارٹریز (پرائیویٹ لمیٹیڈ) دہلی کے اس پروگرام کا مقصد طبی ماہرین اورعوام کویونانی طب کی اہمیت، افادیت اور جدید دورمیں اس کے کردارسے روشناس کرانا تھا۔ نیوشمع لیبارٹریزنے اپنی 26 سالہ خدمات کے تسلسل میں اس پروگرام کے ذریعہ یونانی طب کی علمی اورعملی افادیت پرزوردیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا تھا کہ بی جے پی اورعام آدمی پارٹی دونوں کی ماں آرایس ایس ہے۔ بی جے پی کے بعد آرایس ایس نے عام آدمی پارٹی کو پیدا کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں دہلی کے انچارج اوراتراکھنڈ کے رکن اسمبلی قاضی نظام الدین نے کہا کہ  کانگریس پارٹی ہی پورے ملک میں بی جے پی کو ٹکردیتی ہے۔ راہل گاندھی کی طرف ہی ہرکوئی امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے۔ دہلی میں بھی کانگریس ہی ٹکرلے گی۔

اب تک، بھارت میں کرناٹک سے دو اور گجرات سے ایک کیس رپورٹ کیا گیا تھا، لیکن پیر (6 جنوری، 2024) کو چنئی سے ایچ ایم پی وی کے دو اور نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

کانگریس ترجمان راگنی نائک نے عام آدمی پارٹی کے 2100 روپئے دینے کے ودے پر سوال کیا کہ اگر وہ اپنے وعدے کوپورا کرتی ہے تو پھر پنجاب میں کیا گیا وعدہ اب تک کیوں نہیں پورا کیا۔ تین سال ہوگئے، لیکن پنجاب میں اب تک اپنے وعدے کوپورا نہیں کیا گیا۔

پرشانت کشور کو غیر مشروط ضمانت مل گئی ہے، انہوں نے ضمانتی مچلکے ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق، وہ 8 بجے پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔