مونگیریونیورسٹی کا نام بدلنے کی تیاری، سری کرشن سنگھ کے نام موسوم کرنے کی تیاری؟ ڈاکٹرسی پی ٹھاکر کی قیادت میں گورنرسید عطا حسنین سے ملاقات میں وفد کا بڑا مطالبہ
میمورنڈم میں بہار کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لئے متعدد اصلاحات کی تجویزبھی پیش کی گئی۔ وفد نے کلاس روم میں طلبہ کی کم ازکم 50 فیصد جسمانی حاضری کوسختی سے نافذ کرنے کا مطالبہ کیا، تاکہ تدریس اورطلبہ کی تعلیم کا معیاربہترہوسکے۔
پنجاب میں شرومنی اکالی دل-بی جے پی کے درمیان اتحاد کی قیاس آرائیوں پربریک، ریاستی صدرنے کیا اعلان، اکیلے الیکشن لڑے گی بی جے پی
شرومنی اکالی دل کے صدرسکھبیرسنگھ بادل کی 7 اگست کودہلی میں وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کے بعد دونوں پارٹیون کے درمیان ایک بارپھر اتحاد ہونے کی قیاس آرائیوں نے زورپکڑلیا تھا۔ حالانکہ بی جے پی کے ریاستی صدر نے اب اس پر بریک لگا دیا ہے۔
Surge in Prices from Fertilizers to Food Items: کھاد سے لے کر غذائی اشیا تک مہنگائی کی مار، کاروباریوں اور کسانوں کی حکومت سے قیمتیں کم کرنے کی اپیل
مالیگاؤں کی منڈی میں پیاز کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ پیاز کے دام تقریباً 2500 روپے فی کوئنٹل سے بڑھ کر 3500 سے 3800 روپے فی کوئنٹل تک پہنچ گئے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے باعث فصل کو نقصان پہنچا ہے اور نئی فصل آنے میں تاخیر ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
Mehbooba Mufti’s Allegation on Omar Government: ’’جس کے خلاف ووٹ دے کر حکومت منتخب کی، وہی بلڈوزر کو ہتھیار بنا رہی ہے‘‘، محبوبہ مفتی کا عمر حکومت پر بڑا الزام
سونمرگ جموں و کشمیر کا ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جہاں حالیہ دنوں میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انتظامیہ نے کارروائی تیز کی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ اور بے قابو تعمیرات کو روکنے کے لیے یہ کارروائی ضروری ہے۔
Allahabad High Court decision on Hijab Issue: حجاب پرالہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر سلمان خورشید نے دیا سپریم کورٹ کا حوالہ، جانئے پورا معاملہ
سینئر ایڈوکیٹ سلمان خورشید نے کہا کہ سپریم کورٹ یہ فیصلہ کرچکا ہے کہ اس معاملے میں اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت نہیں ہے کہ کوئی مذہبی عمل کتنا ضروری ہے۔ صرف یہ طے کرنا ہے کہ ایک فرد کے بنیادی حقوق کیا ہیں، وہ کیا لباس پہننا چاہتا ہے، کیا کھانا چاہتا ہے، کہاں تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے اورکس طرح زندگی گزارنا چاہتا ہے۔
Amit Shah Praises UPI on Completion of Ten Years: امت شاہ نے یو پی آئی کے 10 سال مکمل ہونے پر کی تعریف، بولے- جدت کے ذریعے تبدیلی کی مودی کی سوچ کی مثال ہے یو پی آئی
ہندوستان یو پی آئی کے 10 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہا ہے۔ اس دوران یو پی آئی گھریلو ادائیگی کے نظام سے آگے بڑھ کر عالمی سطح پر بھی ہندوستان کے ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کی شناخت بن چکا ہے۔ اس وقت یو پی آئی 11 ممالک میں کام کر رہا ہے۔
طویل حراست اوربغیرٹرائل قید کے معاملے پراے پی سی آر کا مباحثہ، قانونی ماہرین نے انصاف اورآئینی حقوق سے متعلق کیا تبادلہ خیال
مباحثے کے مرکز میں اسٹوڈنٹس لیڈر عمر خالد اور شرجیل امام کی طویل زیرِحراست مدت بھی رہی، جوفروری 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات کے سلسلے میں غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتارکئے گئے تھے۔ دہلی پولیس نے دونوں پر فسادات کی مبینہ سازش میں اہم کردارادا کرنے کے الزامات عائد کئے ہیں۔
Gujarat Assembly Speaker Meets PM Modi: گجرات اسمبلی اسپیکر شنکر چودھری نے وزیر اعظم مودی سے کی ملاقات، ہاتھ سے تیار تھراد کی شال پیش کی
شنکر چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمیشہ کسانوں اور مویشی پالنے والوں کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر دودھ کی درآمد کے معاملے پر حکومت کے موقف کا ذکر کیا۔ ان کے مطابق، عالمی سطح پر دباؤ کے باوجود دودھ کی درآمد پر پابندی برقرار رکھ کر ملک کے مویشی پالنے والوں کے مفادات کا تحفظ کیا گیا ہے۔
Noida Crime: نوئیڈا میں سالگرہ کی دعوت کے بہانے نوجوان آیوش شکلا کو مبینہ طور پر کیا گیا قتل، ملزم اسد کی تلاش جاری
پولیس نے مبینہ ملزم اسد کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ پولیس اہلکار اس کی تلاش کے ساتھ ساتھ واقعے سے جڑے تمام حالات کی بھی جانچ کر رہے ہیں۔ تفتیش کار یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ واقعے سے پہلے اور بعد میں کیا ہوا اور قتل کی اصل وجہ کیا تھی۔
New Twist in ‘Real Trinamool’ Battle: مغربی بنگال میں ’اصلی ترنمول‘ کی لڑائی میں نیا موڑ، 28 اگست کو کولکتہ میں آمنے سامنے ہوں گے دونوں گروپ
مغربی بنگال کی سیاست میں ’اصلی ترنمول‘ کی لڑائی مسلسل دلچسپ ہوتی جا رہی ہے۔ مئی میں آنے والے انتخابی نتائج کے بعد ترنمول کانگریس کے اندر شروع ہونے والا تنازع اب پارٹی کو دو الگ الگ دھڑوں میں تقسیم کر چکا ہے۔ دونوں دھڑے خود کو پارٹی کا حقیقی وارث قرار دے رہے ہیں اور یہ کشمکش اب اسمبلی سے سڑکوں تک پہنچ گئی ہے۔





