Bharat Express DD Free Dish

قومی

ایڈوب کے ایک ترجمان نے کہا کہ کمپنی بھارت میں تعلیمی اداروں اور سٹارٹ اپس کے ساتھ شراکت داری کو بھی بڑھا رہی ہے تاکہ ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دیا جا سکے اور اختراع کے لیے ایک ماحول پیدا کیا جا سکے۔

بڑے بینکوں نے RuPay ڈیبٹ کارڈز کو ایشو کرنا تقریباً بند کر دیا ہے، جو کہ RuPay کو چلانے والے نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کے لیے ایک بہت بڑا کاروباری موقع ضائع ہو گیا ہے۔

شہر ناگپور کے کئی حصوں سے پیر (17) کی شام کو یہ افواہ پھیلنے کے بعد بڑے پیمانے پر پتھراؤ اور آتش زنی کی اطلاع ملی کہ وشو ہندو پریشدکے زیرقیادت احتجاج کے دوران ایک ایسی چادر جلائی گئی جس پر آیت لکھی ہوئی تھی۔

بدر خان سوری کو ورجینیا کے شہر آرلنگٹن میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ٹریسیا میک لافلن نے ایکس پر لکھا کہ سوری جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں فارن ایکسچینج کا طالب علم تھے جو فعال طور پر حماس کو پروپیگیٹ کر رہے تھے اور سوشل میڈیا پر یہود دشمنی کو فروغ دے رہے تھے۔

متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں 25 ہندوستانیوں کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ مرکزی وزیرمملکت کیرتی وردھن سنگھ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ غیرملکی اضلاع میں 10,152 ہندوستانی قید ہیں، جن میں سے کئی انڈرٹرائل ہیں۔ سعودی عرب، ملیشیا، کویت، قطر، امریکہ اوریمن میں بھی کچھ ہندوستان کو سزائے موت ملی ہے۔

کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے اردو میڈیا کے لئے خصوصی طورپرا افطار کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو صحافت اور اردو میڈیا ہمیشہ اصولوں پرقائم رہی ہے، اس لئے میں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دہلی میں انڈین یونین مسلم لیگ نے افطار پارٹی کا انعقاد کیا۔ اس میں کانگریس کے قومی صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی سمیت بڑی تعداد میں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما اعظم خان کے خاندان کوشتروجائیداد کیس میں عدالت سے بڑی راحت ملی ہے۔ رام پورکی خصوصی عدالت نے سابق رکن پارلیمنٹ کے خاندان کے تین افراد بشمول ان کی اہلیہ اوربیٹے کو باقاعدہ ضمانت دے دی ہے۔ اس معاملے میں اعظم خان کے خاندان کے خلاف سال 2020 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بہار کے ایک گاؤں میں ایک حیران کن واقعے میں جمعرات کو دو بھائیوں کے بیچ نل کے پانی سے متعلق تنازعہ بڑھتے بڑھتے بندوق کی لڑائی تک جا پہنچا اور تین جانیں لے لیں۔ اس سانحے میں مرکزی وزیر مملکت نتیانند رائے کا بھتیجا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور اس کی ماں …

اورنگ زیب کو لے جاری تنازعےکے درمیان راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) لیڈر سنیل امبیکر نے بدھ کے روز کہا کہ مغل بادشاہ اورنگ زیب آج کے دور میں ’’متعلقہ‘‘ نہیں ہے۔