Bharat Express

Rishabh Pant:رشبھ پنت کے سر میں دو کٹ ، گھٹنے میں چوٹ ،بی سی سی آئی نے جاری کیا بیان

رشبھ پنت کے حادثے پر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے سکریٹری جئے شاہ کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رشبھ پنت کو حادثے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، بورڈ اہل خانہ اور اسپتال سے مکمل رابطے میں ہے اور انہیں بہترین علاج فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں

رشبھ پنت کے سر میں دو کٹ ، گھٹنے میں چوٹ ،بی سی سی آئی نے جاری کیا بیان

Rishabh Pant:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی گاڑی آج صبح حادثے کا شکار ہوگئی۔ تاہم پنت بال بال بچ گئے۔ رشبھ پنت روڑکی میں اپنے گھر جا رہے تھے۔ اس دوران ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی۔

ٹیم انڈیا کے اسٹار وکٹ کیپر رشبھ پنت کی گاڑی 30 دسمبر کی صبح حادثے کا شکار ہوگئی۔ رشبھ پنت کی گاڑی کو اتراکھنڈ میں رڑکی جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن رشبھ پنت کی گاڑی دہلی سےگھر واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثہ کے بعد کار میں آگ لگ گئی ۔ گاڑی کا  شیشہ  توڑکر رشبھ پنت کو باہر نکالا گیا۔ان کی کار رڑکی  میں روڈ ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی ۔ حادثے کے بعد منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں رشبھ پنت شدید زخمی اور  ان کی گاڑی میں آگ لگی ہوئی  دیکھائی دے رہی   ہے۔

بی سی سی آئی نے کیا بیان دیا؟

رشبھ پنت کے حادثے پر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جئے شاہ کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔


بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رشبھ پنت کو حادثے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، بورڈ اہل خانہ اور اسپتال سے مکمل رابطے میں ہے اور انہیں بہترین علاج فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

بی سی سی آئی کے مطابق رشبھ پنت کے ماتھے پر دو کٹ ہیں اور ان کے گھٹنے میں چوٹ لگی ہے۔ رشبھ پنت کے انگوٹھے، ایڑی، کلائی اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں۔ رشبھ پنت کی حالت مستحکم ہے اور انہیں دہرادون کے میکس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

25 سال کے پنت نے اپنے کھیل سے کرکٹ کی دنیا میں ایک زبردست تاثر چھوڑا ہے۔


ہندوستانی کرکٹ میں آنے کے بعد رشبھ پنت کی دولت میں بھی کافی اضافہ ہوا ہے۔ رشبھ  پنت اربوں روپے کی جائیداد کے مالک ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت نے سال 2020 میں 29.19 کروڑ روپے کمائے تھے۔ اس وقت2021 میں، پنت کی کل مالیت $5 ملین تھی۔ اس وقت رشبھ پنت کی کل دولت تقریباً 8.5 ملین ڈالر (تقریباً 70 کروڑ روپے) ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز رشبھ پنت کو گاڑیوں کا بہت شوق ہے۔ ان کے    پاس  کاروں میں  مرسڈیز، اوڈی 8 اور فورڈ کاریں بھی شامل ہیں۔ ان گاڑیوں کی قیمت کروڑوں  روپے میں ہے۔

رشبھ پنت ٹیم انڈیا کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔ وہ آئی پی ایل میں اپنی ٹیم دہلی کیپٹلز کی  کپتانی  کرتے  ہیں۔ پنت کو پہلی بار انڈر 19 ورلڈ کپ 2016 میں ہندوستان کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس میچ   میں    رشبھ پنت 18 گیندوں میں تیز ترین نصف سنچری بنا کر سرخیوں میں آگئے۔

 

-بھارت ایکسپریس

Also Read