Pope Francis Funeral: پوپ فرانسس کی آخری رسومات: صدر مرمو اور وزیر اعظم مودی نے آخری خراج عقیدت پیش کیا
لاطینی امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ، پوپ فرانسس کو روم کے باسیلیکا دی سانتا ماریا میگیور میں ایک تقریب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
PM Modi: ’’ترقی کے ہر شعبے میں بیٹیاں ہیں دو قدم آگے‘‘ وزیر اعظم مودی نے روزگار میلے میں خواتین کی ترقی کو سراہا
انھوں نے کہا کہ ہندوستان آج جو ریکارڈ بنا رہا ہے اس میں ہر طبقہ کی شرکت اہم ہے، لیکن ہماری بیٹیاں دو قدم آگے ہیں۔
Bihar Politics: ٹکٹ خریدنے کا الزام لگا کر پھنسے پرشانت کشور، بہار کے وزیر اشوک چودھری کریں گے ہتک عزت کا مقدمہ
پرشانت کشور نے جمعہ کے روز جموئی میں وزیر اشوک چودھری پر سخت نشانہ لگایا تھا۔ جن سوراج کے بانی نے کہا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ ان کا (اشوک چودھری) سیاسی کردار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کو ’’ٹکٹ خرید کر‘‘ ایم پی بنوایا۔ بہار کے کسی لیڈر یا پارٹی میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ ہم پر ایک روپیہ بھی لینے کا الزام لگا سکے
پاکستان پر حملہ کیجئے اور پاک مقبوضہ کشمیر واپس لیجئے، کانگریس کے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم مودی سے کی یہ بڑی اپیل
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی سے پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانی اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں۔
Protest against Pahalgam Attack: ایشان ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ نے پہلگام حملے کے خلاف پرامن مارچ کیا، حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ
یہ احتجاج صبح 10 بجے ایشان کیمپس سے شروع ہوا اور گریٹر نوئیڈا کی سڑکوں پر جاری رہا، اس میں شامل شرکاء نے بھارت ماتا کی جے، وندے ماترم، ہندوستان زندہ باد اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے۔
Tahawwur Rana shrugs off allegations: ممبئی26/11 حملے کے ملزم تہور رانا نے جھاڑا پلڑا، دوست ڈیوڈ ہیڈلی پر پھوڑا ٹھیکرا
ممبئی حملے 26 نومبر 2008 کو ہوئے تھے، جب 10 دہشت گردوں نے تاج ہوٹل، اوبرائے ٹرائیڈنٹ، چھترپتی شیواجی ٹرمینس اور نریمن ہاؤس سمیت کئی مقامات پر حملہ کیا۔ اس حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ رانا پر لشکر طیبہ کے ساتھ مل کر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔
TRF denies involvement in Pahalgam Terror Attack: ہندوستانی فوج کے خوف سے پلٹ گیا ٹی آرایف، پہلگام حملے میں شامل ہونے سے انکار، سوشل میڈیا سے متعلق کیا یہ دعویٰ
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آرایف) نے شروعات میں ذمہ داری لی تھی، لیکن ہندوستانی حکومت کے سخت اقدامات کے بعد ٹی آرایف نے اپنا بیان بدل دیا ہے۔ ٹی آرایف نے اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ہیک ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے حملے سے انکارکیا ہے۔
‘Our water…or their blood’: دریائے سندھ میں بھارت کا خون بہے گا،بلاول بھٹو نے سندھ طاس معاہدہ معطل ہونے پر بھارت کودی دھمکی ، جنگ کے بارے میں کہی یہ بات
پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد بلاول بھٹو نے سکھر میں دریائے سندھ کے کنارے منعقدہ جلسہ عام میں بھارت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ دریائے سندھ پر پاکستان کا حق تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
Houses of LeT terrorists demolished in Kashmir : پہلگام حملے کے بعد ہندوستانی فوج کا بڑا ایکشن، دہشت گردوں کے چھ مکانات تباہ ،لشکر کے دو مددگار گرفتار
اس کے ساتھ ہی فوج دہشت گردوں کی تلاش میں کشمیر کے ایک ایک انچ کی تلاشی لے رہی ہے۔ اسی تسلسل میں فوج نے جمعہ سے اب تک دہشت گردوں کے چھ مکانات کو تباہ و برباد کردیا ہے۔
Pakistani citizens leaving India: حکومتی حکم کے بعد ہندوستان چھوڑ رہے پاکستانی شہری، شادی کیلئے مظفر نگر آئے محمد راشد اٹاری بارڈر کے راستے گئے گھر
محمد راشد کا کہنا تھا کہ ان کا پورا خاندان ہندوستان میں ہے اور وہ خود یہاں صرف شادی اور بھائی کی برسی میں شرکت کے لیے آئے تھے لیکن اب حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ انہیں واپس جانا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دس سال بعد آئے تھے اور ڈیڑھ مہینے رکنے کا ارادہ تھا لیکن اب صرف 15 دن بعد ہی واپس جانا پڑ رہا ہے۔





