Bharat Express

Amritpal Singh Brezza Car Police Recovered: کار سے بھاگا تھا امرت پال سنگھ، پولیس نے کیا برآمد، غیر ضمانتی وارنٹ جاری

پنجاب کے آئی جی پی سکھچین سنگھ گل نے کہا کہ جس بریزا کار میں امرت پال سنگھ بھاگا تھا، پولیس نے اسے برآمد کرلیا ہے۔

امرت پال سنگھ کی بریزا گاڑی۔

Khalistani leader Amritpal Singh: پولیس کے ذریعہ مسلسل چھاپہ ماری کرنے کے بعد بھی خالصتانی حامی امرت پال سنگھ پولیس کی گرفت سے کوسوں دور ہے۔ اس کے ٹھکانوں پرمسلسل چھاپہ ماری کر رہی پولیس نے اسے بھگوڑا قرار دے رکھا ہے۔ وہیں امرت پال جس گاڑی سے بھاگا تھا، اتوار کی رات پولیس نے اسے برآمد کرلیا۔

بریزا کار میں بھاگا تھا امرت پال سنگھ

امرت پال سنگھ نے بھاگتے وقت جس گاڑی کا استعمال کیا تھا، وہ بریزا کار تھی۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے پنجاب کے آئی جی پی سکھچین سنگھ گل نے کہا کہ جس بریزا کار میں امرت پال سنگھ بھاگا تھا، پولیس نے اسے برآمد کرلیا ہے۔ وہیں ان کا کہنا تھا کہ امرت پال سنگھ کو بھاگنے میں چار افراد نے مدد کی۔ ان مددگاروں پر بھی آرمس ایکٹ لگا دیا گیا ہے۔ وہیں امرت پال سنگھ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کردیا گیا ہے۔

گرودوارہ جاکر بدلے تھے کپڑے

امرت پال سنگھ کے بھاگنے سے متعلق ایک بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ امرت پال سنگھ بھاگنے کے بعد جالندھر ضلع کے ننگل امبین گاؤں میں واقع ایک گرودوارے میں بھی گیا تھا۔ وہیں اس نے اپنے کپڑے بھی بدلے تھے۔ یہ بات امرت پال سنگھ کو بھاگنے میں مدد کرنے کے الزام میں پکڑے گئے 4 افراد سے پوچھ گچھ میں پتہ چلا۔

بائیک سے بھاگتے ہوئے امرت پال کی تصاویر ہوئیں وائرل

امرت پال سنگھ سے متعلق ایک بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ وہ شاہ کوٹ میں اپنے کپڑے بدل کربھاگا تھا۔ وہیں ننگل امبین گاؤں کے گرودوارہ میں کھانا بھی کھایا تھا۔ بھاگنے کے دوران کی امرت پال کی ایک تصویر میں نظرآرہا ہے کہ وہ بائیک سے بھاگ رہا ہے۔

امرت پال معاملے میں ہائی کورٹ ہوا سخت

پنجاب اورہریانہ ہائی کورٹ نے خالصتان حامی امرت پال سنگھ کے فرار ہونے پر پولیس کو سخت پھٹکار لگائی ہے۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں پولیس کو اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کو کہا ہے۔ اس درمیان ہائی کورٹ نے اس کے لئے انٹلی جنس ایجنسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ عدالت نے کہا کہ امرت پال کا فرار ہونا انٹلی جنس کی بڑی ناکامی ہے۔ ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس سے یہ سوال کیا ہے کہ ریاست کے 80 ہزار پولیس اہلکار اس دوران کیا کر رہے تھے۔

۔بھارت ایکسپریس

Also Read