Bharat Express DD Free Dish

قومی

انھوں نے اس تقریب میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ احمد آباد شہر میں 1,550 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

سکیورٹی فورسز نے 17 مئی کو 23 دہشت گردوں کے مددگاروں کو گرفتار کر کے مختلف جیلوں میں بھیج دیا ہے۔ ان کی گرفتاری پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت کی گئی ہے۔

انوپم کھیر نے بتایا کہ فلم کا اسکرپٹ لکھنے میں انہیں دو سال لگے۔ انہیں اس فلم کا خیال اپنی بھانجی سے ملاقات کے بعد آیا جو آٹزم کا شکار ہے۔ یہ ایک پیدائشی بیماری ہے جو قدرتی نشوونما کو متاثر کرتی ہے۔ دنیا کی تقریباً ایک فیصد آبادی اس بیماری کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے حیدر آباد کے چار مینار کے قریب آتشزدگی کے الم ناک حادثے پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

جاسوسی معاملہ میں یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کے بعد اس کی دوست پرینکا سیناپتی بھی پولیس کی تفتیش کے دائرے میں آ گئی ہے اور اس پر بھی جاسوسی سرگرمی میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے دو روزہ گجرات دورے کے دوسرے دن اتوار کو احمد آباد میں بی جے پی کی’’ترانگا یاترا‘‘ کی قیادت کی۔

اس ایمرجنسی پاور کے تحت افواج نظر رکھنے والے ڈرون، خودکش ڈرون، لانگ رینج لوٹرنگ میونشن اور توپ، میزائل و ایئر ڈیفنس سسٹم کے لیے گولہ-بارود خریدے گی۔ اس قدم سے پاکستان پر ہوئے حملوں میں استعمال میزائلوں جیسے برہموس اور اسکالپ کروز میزائلوں کی سپلائی اور تیز ہوگی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر کو ان کی 74 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

ہریانہ پولیس نے اشوکا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی خان محمود آباد کو آپریشن سندور سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کی وجہ سے گرفتار کرلیا ہے۔ معاملہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی جذبات اور خاتون فوجی افسر پر کیے گئے تبصروں سے جڑا ہے۔

شمالی ہند کی زیادہ تر ریاستیں سخت ترین گرمی کی زد میں ہے جبکہ جنوبی اور شمال مشرقی ہند میں بارش، آندھی اور تیز ہوا کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔