مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے دو روزہ گجرات دورے کے دوسرے دن اتوار کو احمد آباد میں بی جے پی کی’’ترانگا یاترا‘‘ کی قیادت کی۔ واضح رہے کہ پی جے پی کی یہ ’’ترنگا یاترا‘‘ آپریشن سندور کی کامیابی کے بعد ہندوستان کی مسلح افواج کے اعزاز میں نکالی جا رہی ہے اور پورے ملک میں بی جے پی نے اس کا اہتمام کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس یاترا کی لائیو ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے لکھا ’’قوم کے بہادر سپاہیوں نے اپنی بہادری کے ذریعے آپریشن سندور کو دہشت گردی کے خاتمے کا مترادف بنا دیا ہے۔ اس آپریشن کی تاریخی کامیابی کے لیے فوجیوں کو اعزاز دینے کے مقصد سے گاندھی نگرلوک سبھا حلقے میں منعقدہ ترنگا یاترا سے لائیو!‘‘
देश के वीर जवानों ने अपने पराक्रम से #OperationSindoor को आतंक के खात्मे का पर्याय बनाया है। इस ऑपरेशन की ऐतिहासिक सफलता पर जवानों के सम्मान में गांधीनगर लोकसभा में आयोजित तिरंगा यात्रा से लाइव…#TirangaYatra https://t.co/VQueGIO6SK
— Amit Shah (@AmitShah) May 18, 2025
گجرات میں ڈیڑھ ہزار کروڑ کے ترقیاتی منصوبوں کا کیا افتتاح
واضح رہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ گجرات کے دو روزہ پر ہیں جہاں وہ ڈیڑھ ہزار کروڑ سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ اس سے قبل ہفتہ کے روز کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا تھا کہ ہماری افواج نے پاکستان میں ایک سو کلو میٹر اندر گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کیے ہیں اور آپریشن سندور کے بعد سے پاکستان خوف زدہ ہے۔
وزیر اعظم مودی کی قیادت کو سراہا
اس خطاب میں انھوں نے وزیر اعظم مودی کی قیادت کی بھی تعریف کی تھی اور کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان نے دہشت گردوں کو سخت سبق سکھایا ہے اور اس کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گا۔ انھوں نے مزید کہا تھا کہ وزیر اعظم نے جو کہا تھا وہ کر کے دکھا دیا اور اس آپریشن کے بعد سے پاکستان خوف کی حالت میں ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


