مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر کو ان کی 74 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ امت شاہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر نائب صدر دھنکھر کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی گہری سوچ اور آئین کے تئیں ان کی وفاداری نے ان کے عہدے کے وقار میں مزید اضافہ کیا ہے۔ انھوں نے نائب صدر جمہوریہ کی اچھی صحت اور درازی عمر کی دعا بھی کی۔
Warm birthday greetings to the Hon’ble Vice President of India, Shri Jagdeep Dhankhar Ji. Your profound insights and commitment to upholding constitutional values have enhanced the grace of your esteemed office. I pray for your continued good health and long life.@VPIndia
— Amit Shah (@AmitShah) May 18, 2025
جگدیپ دھنکھر: آئین کے حقیقی محافظ
جگدیپ دھنکھر 18 مئی 1951 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ ایک تجربہ کار وکیل اور سیاست دان ہیں۔ 2022 میں نائب صدر بننے کے بعد سے وہ مسلسل آئین کی بنیادی روح کو برقرار رکھنے کی بات کر رہے ہیں۔ انھوں نے پارلیمنٹ، ایگزیکٹو اور عدلیہ کے درمیان توازن برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔
نائب صدر بننے سے پہلے بھی دھنکھر نے کئی اہم کردار ادا کیے تھے۔ وہ 2019 سے 2022 تک مغربی بنگال کے گورنر تھے۔ اس سے قبل وہ 1990-91 میں چندر شیکھر حکومت میں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت رہے اور 1989 سے 1991 تک لوک سبھا کے رکن بھی رہے۔ انھیں قانونی اور سیاسی دونوں شعبوں کا وسیع تجربہ ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین کے طور پر وہ ایوان کی کارروائی کو بھی مؤثر طریقے سے چلا رہے ہیں۔
تعلیم اور ثقافت کے میدان میں تعاون
نائب صدر دھنکھر نہ صرف ایک سیاسی شخصیت ہیں بلکہ تعلیم اور ثقافت کے میدان میں بھی ان کا تعاون قابل ستائش ہے۔ وہ دہلی یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی، پانڈیچیری یونیورسٹی اور مکھن لال چترویدی جرنلزم یونیورسٹی کے چانسلر ہیں۔ انھوں نے جدید سائنس کے ساتھ ساتھ آیوروید اور سدھا جیسے روایتی طبی نظاموں کو اہمیت دینے کی بات کی ہے۔
نائب صدر جگدیپ دھنکھر کو ان کی 74ویں سالگرہ پر ملک بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔ امت شاہ کے علاوہ صدر مرمو اور وزیر اعظم مودی سمیت متعدد سیاسی اور سماجی لیڈران نے جگدیپ دھنکھر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے اور انھیں صحت مند اور لمبی زندگی کی دعا دی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
