Bharat Express DD Free Dish

Vice President Dhankhar

سابق نائب صدرِ جمہوریہ حامد انصاری نے اسپیکر اور چیئرمین کے اختیارات سے متعلق اہم تبصرہ کرتے ہوئے پارلیمانی نظام کی خودمختاری پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کے قواعد بالکل واضح ہیں اور ان کے مطابق کارروائی چلانے کا مکمل اختیار اسپیکر یا چیئرمین کے پاس ہوتا ہے۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے دن 21 جولائی کی رات نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے صدرجمہوریہ دروپدی مرموکو خط لکھ کر کہا کہ وہ اپنی صحت کا دھیان رکھنے اور ڈاکٹروں کے مشورے کو مانتے ہوئے فوری اثر سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ ان کی مدت اگست 2027 تک تھی، لیکن دوسال پہلے ہی عہدہ چھوڑدینا کئی سیاسی سوالوں کو جنم دے رہا ہے۔

حالانکہ ان کی مدت کار 2027 میں ختم ہونے والی تھی ،لیکن نصف مدت کار میں ہی انہوں نے اچانک استعفیٰ دے دیا ہے جو کئی سوالوں کو جنم دے رہا ہے۔ حالانکہ آج ہی پی ایم مودی نے سینئر وزراء کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ کا ایجنڈہ بہت زیادہ واضح نہیں تھا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر کو ان کی 74 ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔

صدر دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو نائب صدر جگدیپ دھنکھر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کی سال گرہ پر انھیں مبارکباد دی۔

ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران قومی مفاد، قومی سلامتی اور تعلیم سے متعلق اہم مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔