جگدیپ دھنکھڑ نے نائب صدر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
جگدیپ دھنکھڑ نے وائس پریسیڈنٹ یا نائب صدرکے عہدے سے 21 جولائی کی رات اچانک استعفیٰ دے دیا۔ ان کا استعفیٰ پریسیڈنٹ دروپدی مرمو نے منظور بھی کرلیا ہے اورگزٹ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جگدیپ دھنکھڑنے اپنا استعفیٰ ہیلتھ ایشوزکو بنیاد بناکر دیا ہے، لیکن اس سلسلے میں سیاسی گلیاروں میں طرح طرح کی باتیں سامنے آنے لگی ہیں۔ پی ایم مودی نے ٹوئٹ کرکے جگدیپ دھنکھڑ کے صحت اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہیں، لیکن بی جے پی کے کسی اور لیڈرکی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
وہیں، کانگریس کھل کرجگدیپ دھنکھڑکی حمایت میں آگئی ہے۔ ایک طرف کانگریس لیڈران نے ان کے استعفیٰ کوسیاسی رنگ دینے کی کوشش کی، وہیں ان کے استعفیٰ کو نا منظور کرنے کی بات کہی۔ جگدیپ دھنکھڑکے استعفیٰ نے سب کوحیران کردیا کیونکہ 10 جولائی کوایک پروگرام میں انہوں نے خود کہا تھا کہ وہ اپنی مدت پوری کریں گے اور2027 میں ریٹائر ہوں گے، لیکن صرف 11 دن میں ان کا رخ بدل گیا اورانہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ اس سے پہلے مارچ میں انہیں ایک بار سینے میں درد کی شکایت پرایمس میں داخل کرایا گیا تھا اورجون میں اتراکھنڈ کے ایک پروگرام کے دوران ان کی طبیعت دوبارہ بگڑی تھی۔ بہرحال ان کے استعفیٰ سے سیاسی حلقوں میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


