Goa Statehood Day: دروپدی مرمو، امت شاہ نے گوا کے یوم تاسیس پر نیک خواہشات کا اظہار کیا
آج ہم اس تاریخی لمحے کا جشن منا رہے ہیں، جب گوا ہندوستانی یونین کی 25 ویں ریاست بنی، ایک ایسی ریاست جو اپنی متنوع ثقافت اور ترقی کے جذبے کے لیے جانی جاتی ہے، جسے اب ایک ترقی پسند نقطہ نظر سے مزید تقویت ملی ہے۔
PM Modi to visit Madhya Pradesh on May 31: پی ایم مودی 31 مئی کو جائیں گے مدھیہ پردیش، کئی ترقیاتی منصوبوں کا رکھیں گے سنگ بنیاد، جانئے مکمل پروگرام
وزیر اعظم 1,271 اٹل گرام سوشاسن بھونوں کی تعمیر کے لیے 480 کروڑ روپے سے زیادہ کی پہلی قسط منتقل کریں گے۔ یہ عمارتیں گرام پنچایتوں کو مستقل بنیادی ڈھانچہ فراہم کریں گی، ان کو انتظامی کاموں کا انتظام کرنے، میٹنگیں کرنے اور ریکارڈ کو زیادہ موثر طریقے سے برقرار رکھنے میں مدد فراہم کریں گی۔
NEET PG Exam 2025: ایک ہی شفٹ میں ہوگا نیٹ پی جی 2025 کا امتحان، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
نیٹ پی جی-2025 امتحان سے متعلق سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے امتحان کو ایک شفٹ میں یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے دو شفٹ میں امتحان منعقد کرانے کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔
PM Modi Bihar-Karakat Rally : بھار ت کی بیٹیوں کی سندور کی طاقت کیا ہوتی ہے یہ پاکستان اور دنیا دونوں نے دیکھی ۔پی ایم مودی
پی ایم مودی کہا ، 'دہشت گرد پاکستانی فوج کی حفاظت میں خود کو محفوظ سمجھتے تھے، ہماری افواج نے انہیں ایک ہی جھٹکے میں گھٹنوں پر لا دیا۔ ہم نے چند منٹوں میں پاکستان کے ائیر بیس، ان کے فوجی ٹھکانے تباہ کر دیئے۔
PM Modi in Bihar: دہشت گردی کا اگر سر اٹھا تو ہندوستان اسے بِل سے کھینچ کر کچل دے گا: پی ایم مودی
پی ایم مودی نے کہا کہ ہماری لڑائی ملک کے ہر دشمن سے ہے۔ چاہے وہ سرحد پار ہو یا ملک کے اندر ہو۔ گزشتہ سالوں میں ہم نے تشدد اور بدامنی پھیلانے والوں کو ختم کیا ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد جب میں بہار آیا تھا تو میں نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کو ان کی سوچ سے بھی زیادہ سزا ملے گی۔ آج جب میں بہار آیا ہوں تو میں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔
HM Amit Shah Jammu Kashmir Visit: دہشت گردانہ حملے کا جواب دینا ہماری پالیسی… جموں وکشمیر کے پونچھ میں امت شاہ کا پاکستان کو سخت پیغام
مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے آپریشن سندورکے بعد جموں وکشمیر کا دوروزہ دورے پرہیں۔ انہوں نے ہائی لیول میٹنگ کی اور افسران کو ہدایت دی اورپاکستانی گولہ باری میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ کو تقرری خط تقسیم کئے۔ انہوں نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے ذریعہ شہریوں پر حملے کی مذمت کی۔
PM Modi’s visit to Bihar: کھلی گاڑی پر سوار ہو کر اسٹیج تک پہنچے پی ایم مودی، بکرم گنج سے ریاست کو دیا 48,520 کروڑ کی سوغات
وزیر اعظم مودی نے سون نگر-محمد گنج کے درمیان 1,330 کروڑ روپے کی لاگت سے ملک بھر میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے اپنے عہد کے مطابق دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ تیسری ریلوے لائن ملک کو وقف کی۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی نے بہار کو کئی پروجیکٹوں کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر بہار کے گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ نتیش کمار، کئی مرکزی وزراء اور بہار کے وزراء موجود تھے۔
PM Modi Kanpur Visit: پی ایم مودی آج کانپور کو دیں گے کروڑوں کا تحفہ، 15 پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیر اعظم مودی گھٹم پور میں 660 میگاواٹ کے تین یونٹ اور پنکی میں ایک تھرمل پاور پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروجیکٹ اتر پردیش اور پڑوسی ریاستوں کو مستحکم اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔
Man arrested for threatening to kill PM Modi: پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا بھاگلپور سے گرفتار، این آئی اے کی جانچ میں بڑا انکشاف
پولیس نے منٹو چودھری کو بھی گرفتار کر لیا۔ پولیس کے لیے منٹو کو گرفتار کرنا ضروری تھا کیونکہ جس موبائل فون نمبر سے سمیر رنجن نے پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی وہ منٹو چودھری کا تھا۔ اس کے بعد جب پولیس منٹو چودھری کے پاس پہنچی تو اس نے بھی پوچھ گچھ کے دوران کئی چونکا دینے والے انکشافات کئے۔
IMD Weather Forecast: دہلی-این سی آر کے لیے آئی ایم ڈی نے جاری کیا اورنج الرٹ، آج ہو سکتی ہے اتنی ملی میٹر بارش
اس دوران، دہلی کی ہوا کا معیار جمعرات کے روز ’میڈیم‘ زمرے میں رہا، اور ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) شام 4 بجے 151 پر ریکارڈ کیا گیا، جو ایک دن پہلے اسی وقت ماپا گئے 133 سے قدرے خراب تھا۔ جمعرات کی شام ہونے والی بارش نے فی الحال کچھ راحت دی۔ حالانکہ، بارش اتنی شدید نہیں تھی کہ موجودہ نمی اور گرمی کو کم کر سکے۔ آئی ایم ڈی نے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ طوفانی موسم کے دوران گھر کے اندر ہی رہیں، درختوں کے نیچے پناہ لینے سے گریز کریں، اور حادثات یا نقصان سے بچنے کے لیے باہر پڑی چیزوں کو محفوظ رکھیں۔





