Bharat Express DD Free Dish

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، بیشتر علاقوں میں اے کیو آئی 400 کے پار، لوگوں کو سانس لینے میں شدید پریشانی

آلودگی کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے راحت کی امید ظاہر کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، 15 نومبر کو دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران آسمان پر عام طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ بارش کے بعد فضائی آلودگی کی سطح میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔تاہم 14، 16، 17، 18 اور 19 نومبر کو گھنی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

نئی دہلی : دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی نے ایک بار پھر خطرناک شکل اختیار کر لی ہے۔ دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد سمیت پورا این سی آر گویا ’گیس چیمبر‘ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ہوا کا معیار اس قدر خراب ہو چکا ہے کہ لوگوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق، بیشتر علاقوں میں فضائی معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) 300 سے 400 کے درمیان درج کیا جا رہا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں یہ خطرناک سطح 400 سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ راجدھانی دہلی کے مختلف نگرانی مراکز پر آلودگی کی صورت حال انتہائی تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔ دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی اور آئی ٹی ایم کے اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو کئی علاقوں کی ہوا زہریلی ہو چکی ہے۔دہلی کے این آئی ایچ نریلا میں سب سے زیادہ آلودگی درج کی گئی ہے، جہاں اے کیو آئی 433 ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ نارتھ کیمپس، دہلی یونیورسٹی میں اے کیو آئی 422، پوسا میں 416 اور این ایس یو ٹی جعفرپور میں 396 رہا۔ پنجابی باغ میں 394، این ایس آئی ٹی دوارکا میں 388، پٹپڑ گنج میں 334 اور اوکھلا فیز-2 میں 315 اے کیو آئی درج کیا گیا۔ پوسا کے ایک دیگر مقام پر بھی صورت حال سنگین رہی، جہاں اے کیو آئی 304 ریکارڈ کیا گیا۔

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کی ہوا بھی زہریلی

دہلی سے متصل نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بھی فضائی آلودگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ نوئیڈا کے سیکٹر-62 میں اے کیو آئی 439 تک پہنچ گیا ہے، جو انتہائی سنگین زمرے میں آتا ہے۔ سیکٹر-110 میں 321، سیکٹر-39 میں 282، سیکٹر-150 میں 278، سیکٹر-116 میں 253، سیکٹر-1 میں 237 اور سیکٹر-125 میں 223 اے کیو آئی درج کیا گیا۔وہیں گریٹر نوئیڈا میں بھی حالات کچھ بہتر نہیں ہیں۔ نالج پارک-5 میں 357، گھوڑی بچھیڑا میں 352، گور یمنا سٹی میں 317، نالج پارک-3 میں 312 اور شیو نادر یونیورسٹی میں اے کیو آئی 295 ریکارڈ کیا گیا۔

غازی آباد میں بھی آلودگی کی سنگین صورت حال

غازی آباد بھی فضائی آلودگی کی زد میں ہے۔ نئی تحصیل-لونی میں اے کیو آئی 400 تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاسنا دیہات میں 390، ویو سٹی میں 384، لونی میں 374، وسندھرا میں 366، اندراپورم میں 361، وید وہار-لونی میں 322 اور سنجے نگر میں 318 اے کیو آئی درج کیا گیا۔ گووند پورم میں 205 اے کیو آئی کے ساتھ صورت حال نسبتاً بہتر ہے، لیکن یہ سطح بھی محفوظ حد سے کافی زیادہ ہے۔

15 نومبر کو ہلکی بارش سے مل سکتی ہے راحت

آلودگی کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے راحت کی امید ظاہر کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، 15 نومبر کو دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران آسمان پر عام طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ امید کی جا رہی ہے کہ بارش کے بعد فضائی آلودگی کی سطح میں کچھ کمی آ سکتی ہے۔تاہم 14، 16، 17، 18 اور 19 نومبر کو گھنی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 17 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے اسموگ اور دھند کی چادر مزید گہری ہو سکتی ہے۔

اسموگ کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ

فی الحال صبح کے وقت فضا میں چھائی اسموگ اور دھند کے باعث لوگوں کو سانس لینے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑکوں پر حدِ نگاہ کم ہونے سے گاڑیوں کی رفتار بھی متاثر ہو رہی ہے۔ آلودگی کی اس سنگین صورت حال نے عام لوگوں کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس رادو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read