صدر دروپدی مرمو اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو گوا کے یوم تاسیس کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا، “گوا کے لوگوں کو ریاستی یوم تاسیس پر دلی مبارکباد۔ گوا کا بھرپور ثقافتی ورثہ، خوبصورت ساحل، بہت سے دوسرے پرکشش مقامات پوری دنیا کے سیاحوں کو اپنی طرف گرم جوشی سےمتوجہ کرتے رہتے ہیں۔ سیاحوں اور گوا کے لوگوںکو مل کر گوا کی ثقافت اور ورثے کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ساتھ آنا چاہیے ،تاکہ پائیدار سیاحتی طریقوں کو اپنایا جا سکے۔ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی تشکیل میں اپنا رول ادا کریں۔”
امت شاہ نے مبارکباد دی
امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کیا، انہوں نے پوسٹ میں لکھا، “گوا کی ہماری بہنوں اور بھائیوں کو ان کے ریاستی دن پر دلی مبارکباد۔ متحرک ثقافتوں اور وراثت سے مالا مال گوا نے ملک کی ترقی میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے، اور ایک عالمی سیاحتی مقام کے طور پر چمک رہا ہے۔ میں ریاست کی مسلسل خوشحالی کے لیے پراتھنا کرتاہوں۔”
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کیا، انہوں نے پوسٹ میں لکھا، “گوا کے تمام لوگوں کو ریاست گوا کے یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ پراتھنا کرتا ہوں کہ قدرتی حسن سے مالا مال یہ ریاست وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کی قیادت میں مسلسل ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن رہے، یہ میری نیک خواہش ہے۔
گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے لکھا، “آج ہم اس تاریخی لمحے کا جشن منا رہے ہیں، جب گوا ہندوستانی یونین کی 25 ویں ریاست بنی، ایک ایسی ریاست جو اپنی متنوع ثقافت اور ترقی کے جذبے کے لیے جانی جاتی ہے، جسے اب ایک ترقی پسند نقطہ نظر سے مزید تقویت ملی ہے۔
بھارت ایکسریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
