Bharat Express DD Free Dish

قومی

بوبی اور میرا نام جوکر جیسی فلموں نے پسندیدگی کو جنون میں بدل دیا۔ آئی جی این سی اے نے صد سالہ جشن 2025 کے تحت شبدانجلی:راج کپور- دی آئیڈیا آف شو مین شپ’ کا انعقادکیا۔

سماج وادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سفارتی محاذ پر وزیر اعظم گزشتہ کئی سالوں سے کئی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں، لوگوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں لیکن ان کے نام نہاد دوست 'مسٹر ٹرمپ' نے جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

محمد ارشد کو24 نومبر2024 کوسنبھل کی شاہی جامع مسجد کے قریب ایک متنازعہ سروے کے دوران ہونے والے تشدد کے سلسلے میں گرفتارکیا گیا تھا، جس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر بدامنی کو جنم دیا تھا۔  ارشد پرکئی دیگر افراد کے ساتھ، جائے وقوعہ پر موجود ہونے، آتش زنی، پتھراؤ اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو بھڑکانے کی کوشش کرتے ہوئے مبینہ طور پر پولیس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

ملک اشفاق نصیر کو 2007 میں پولیس کانسٹیبل کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔ اس کا بھائی ملک آصف نصیر، جو پاکستان سے تربیت یافتہ لشکر طیبہ کا دہشت گرد تھا، 2018 میں ایک انکاونٹر میں مارا گیا تھا۔ ملک خود لشکر طیبہ کے لیے اسلحہ، گولہ بارود اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔

اس دوران انہوں نے شدید بارش اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ وزیراعظم نے انہیں ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دلایا۔

سلمان خورشید کی جانب سے کل جماعتی پارلیمانی وفد میں حکومت ہند کی تعریف کرنے پر راشد علوی نے کہا کہ جو لوگ وفد میں گئے ہیں، وہ ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ کسی پارٹی کی نمائندگی نہیں کر رہے،

پاکستان نے آپریشن سندور پر کئی بار جھوٹ بولا، لیکن اس کے ڈوزیئر نے اس جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔ پاکستان کے ڈوزیئر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے اندر تک جوابی کارروائی کی تھی۔ اس نے پاکستان میں 20 نہیں بلکہ 28 مقامات پر حملے کیے تھے۔

برازیل کے نائب صدر جیرالڈو سے ملاقات کے بعد ششی تھرور نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحاد چاہتے ہیں۔ ان ممالک میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ کچھ مسائل کو سمجھتے ہیں، لیکن کچھ کو پوری طرح سے نہیں سمجھا گیا ہے۔

پیو کی رپورٹ میں صرف چار ممالک سے ہندو مذہب کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ یہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور امریکہ ہیں۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش میں ہندوؤں کے طور پر پروان چڑھنے والے تقریباً تمام لوگ اب بھی ہندو ہیں۔ سری لنکا میں 10 میں سے 9 ہندوؤں نے اپنی شناخت برقرار رکھی ہے۔

بارشوں اور سیلاب نے مواصلاتی نظام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ آسام میں 15 بڑے دریا خطرناک سطح سے اوپر بہہ رہے ہیں، اور سڑک، ریل اور فیری سروسز معطل ہیں۔ شمال مشرقی فرنٹیئر ریلوے نے کئی ٹرینیں منسوخ کر دیں، جبکہ گوہاٹی میں واٹر لاگنگ سے شہری زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔